Share this link via
Personality Websites!
480477
9568
لَاَنْ يَاْخُذَ اَحَدُكُمْ حَبْلَهُ فَيَاْتِيَ الْجَبَلَ، فَيَاْتِيَ بِحِزْمَةٍ مِنْ حَطَبٍ عَلٰى ظَهْرِهٖ، فَيَبِيعَهَا، فَيَسْتَغْنِيَ بِثَمَنِهَا، خَيْرٌ لَهُ مِنْ اَنْ يَسْأَلَ النَّاسَ
ترجمہ: تم میں کوئی رَسِّی اُٹھا کر ، پہاڑ پر جائے! اور اپنی پیٹھ پر لکڑیوں کا گٹھا لا کر بیچے، اس کی قیمت سے اپنی ضرورت پُوری کر لے! یہ کام لوگوں سے مانگنے سے بہتر ہے۔([1])
حضرت عبد الرحمٰن بن عوف رَضِیَ اللہ عنہ صحابئ رسول ہیں، جب رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ہجرت کر کے مدینے تشریف لائے تو یہاں آ کر آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے مہاجرین اور انصار کے درمیان عقدِ مُواخات قائِم کیا یعنی انہیں آپس میں بھائی بھائی بنایا۔ حضرت عبد الرحمٰن بن عوف رَضِیَ اللہ عنہ کو حضرت سعد بن ربیع رَضِیَ اللہ عنہ کا بھائی بنایا گیا۔ چنانچہ حضرت سعد رَضِیَ اللہ عنہ اپنے مہاجِر بھائی کو لے کر گھر گئے، فرمایا: عبد الرحمٰن! سب جانتے ہیں کہ میں بہت مالدار ہوں۔ یہ کہہ کر آپ نے آدھا مال حضرت عبد الرحمٰن بن عوف رَضِیَ اللہ عنہ کو پیش کیا کہ آج سے میرا مال آدھا تمہارا، آدھا میرا۔
اللہ اکبر! آپ خُود دَاری اور محنت پسند طبیعت دیکھیے! حضرت عبد الرحمٰن بن عوف رَضِیَ اللہ عنہ نے فرمایا:
بَارَك َاللهُ لَكَ فِيْ اَهْلِكَ وَمَالِكَ، دَلُّوْنِيْ عَلَی السُّوْقِ
ترجمہ: اللہ پاک آپ کے اَہْل و عیال اور مال میں برکت دے، آپ مجھے بَس بازار کا رستہ دکھا دیجیے!
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami