Share this link via
Personality Websites!
480474
9568
اب یہ صحابہ سمجھ گئے کہ آج کوئی خاص بیعت ہونی ہے، چنانچہ سب نے ہاتھ پھیلا دئیے اور عرض کیا:
قَدْ بَايَعْنَاكَ يَا رَسُولَ اللهِ، فَعَلَامَ نُبَايِعُكَ ؟
ترجمہ: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! ہم پہلے بیعت کر چکے ہیں، اب کس بات پر بیعت کرنی ہے؟
فرمایا:
عَلٰى اَنْ تَعْبُدُوا اللہ وَلاَ تُشْرِكُوا بِهٖ شَيْئاً، والصَّلَوَاتِ الخَمْس وَتُطِيْعُوْا
ترجمہ: اس بات پر کہ تم اللہ پاک کی عبادت کرو گے، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراؤ گے، پانچوں نمازیں پڑھا کرو گے اور (ہر جائِز کام میں) اطاعت و فرمانبرداری کرو گے۔
مزید فرمایا؛
وَلاَ تَسْأَلُوا النَّاسَ شَيْئاً
ترجمہ: اور اس بات پر بیعت کرو کہ تم کسی سے کچھ نہیں مانگا کرو گے۔
سُبْحٰنَ اللہ! آپ اس کام کی اہمیت دیکھیے! پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے الگ سے اس بات پر بیعت لی کہ تم کبھی کسی سے کچھ نہیں مانگا کرو گے۔
راوِی کہتے ہیں: میں نے ان صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہ کو دیکھا ہے، یہ لوگ اگر سُواری پر ہوتے، کَوڑا (Whip) گِر جاتا تو کسی سے نہ کہتے کہ مجھے کَوْڑا پکڑا دو، خُود سُواری سے نیچے اُترتے اور کَوڑا اُٹھایا کرتے تھے۔([1])
اللہ اکبر! تربیت دیکھیے! کیسی ہے...؟ کَوڑا تَک اُٹھانے کے لیے کسی کو کہنا گوارا نہیں،
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami