Share this link via
Personality Websites!
480473
9568
خیر! آخری نبی، رسولِ ہاشِمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اپنے ہاتھ مبارک سے کلہاڑی میں دستہ ڈالا، اَنْصَارِی صحابی رَضِیَ اللہ عنہ کو دیا اور فرمایا: جنگل میں جاؤ، لکڑیاں کاٹو، بازار میں بَیْچو! (Saleکرو اور ) 15 دِن تک مجھے نظر نہیں آنا۔ اَنْصَارِی صحابی رَضِیَ اللہ عنہ نے کلہاڑی لی اور چلے گئے۔ 15 دِن کے بعد واپس آئے تو ان کے ہاتھ میں 10 دِرْہَم تھے۔ نبی رَحْمت، شفیعِ اُمَّت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم دیکھ کر خوش ہوئے اور فرمایا: تم سُوال کرو اور وہ سُوال کل قیامت کے دِن تمہارے چہرے پر داغ بنے، تمہارا اَپنے ہاتھ سے کما کر کھانا اس سے بہت بہتر ہے۔([1])
جو کرتے ہیں محنت، مشقت زیادہ خُدا اُن کو دیتا ہے برکت زیادہ
حضرت عوف بن مالِک اَشْجَعی رَضِیَ اللہ عنہ صحابئ رسول ہیں، آپ فرماتے ہیں: ہم 8 یا 9 افراد پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی خِدْمت میں حاضِر تھے، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:
اَلَا تُبَايِعُونَ رَسُولَ اللَّه
ترجمہ: کیا تم اللہ پاک کے رسول صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے بیعت نہیں کرو گے۔
فرماتے ہیں: ہم نےکچھ ہی دِن پہلے بیعت کی تھی۔ لہٰذا عرض کیا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہم تو بیعت کر چکے ہیں۔ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے پِھر فرمایا:
اَلَا تُبَايِعُونَ رَسُولَ اللَّهِ
ترجمہ: کیا تم اللہ پاک کے رسول صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے بیعت نہیں کرو گے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami