Share this link via
Personality Websites!
480472
9568
ہیں اور ایک پیالہ ہے، اس میں ہم پانی پیتے ہیں۔
پیارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: جاؤ! دونوں چیزیں لے آؤ! وہ صحابی رَضِیَ اللہ عنہ گھر گئے چٹائی اُٹھائی، پیالہ ہاتھ میں لیا اور بارگاہِ رِسَالت میں حاضِر ہو گئے، رَحْمَتِ دوجہاں، سرورِ ذیشاں صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اِعْلان کیا: کون یہ چیزیں خریدتا ہے؟ایک صحابی رَضِیَ اللہ عنہ نے عرض کیا:حضور! میں ایک دِرْہَم (چاندی کے سکے) کے بدلے خریدتا ہوں۔ فرمایا: کوئی ہے جو اس سے زیادہ قیمت لگائے؟ دوسرےصحابی رَضِیَ اللہ عنہ بولے: حضور! میں 2 دِرْہَم کے بدلے خریدتا ہوں۔ نبی پاک صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے دونوں چیزیں اُن صحابی رَضِیَ اللہ عنہ کو دِیْں، 2دِرْہَم وُصُول فرمائے اور ان چیزوں کے اَصْل مالِک کو دِرْہَم دے کر ارشاد فرمایا: بازار جاؤ، ایک درہم کا غَلَّہ (کھانے پینے کا سامان ) خریدو، گھر پہنچاؤ، دوسرے دِرْہَم کی کلہاڑی خریدو اَور میرے پاس لے آؤ! وہ صحابی رَضِیَ اللہ عنہ جلدی سے بازار گئے، غلہ خریدا، گھر پہنچایا، کلہاڑی خریدی، لے کر بارگاہِ رسالت میں حاضر ہو گئے، حضرت اَنَس بن مالک رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: مِعْرَاج کے دولہا، تاجدارِ انبیا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نےاپنے ہاتھ مبارک سے اس کلہاڑی (Axe) میں لکڑی کا دَسْتَہ ڈالا۔
اللہ! اللہ! ایسا آقا بھی زمانے نے نہیں دیکھا ہو گا۔ شان دیکھیے! *.اِمامُ الْاَنْبِیَا ہیں*.اللہ کے مَحْبُوب ہیں*.دو جہان کے آقا ہیں*.مالکِ جَنَّت ہیں*.مالکِ کَوْثَر ہیں*.جبریل علیہ السَّلام جن کے گھر خادِم بن کر حاضِر ہوتے ہیں*.اللہ پاک نے زمین و آسمان ان کے صدقے پیدا کیے،ایسی عِزَّت! ایسا رُتبہ...! اس کے باوجود غلاموں کے ساتھ تَعَلُّق دیکھیے، اپنے ہاتھ مبارک سے کلہاڑی میں دَستہ ڈال کر دے رہے ہیں۔
اَرْبابِ نظر کو کوئی ایسا نہ ملے گا بندے تو بہت مل جائیں گے آقا نہ ملے گا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami