Share this link via
Personality Websites!
480471
9568
عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اُمّت کو تَوَکُّل سکھایا ہے، اللہ پاک پر بھروسہ کرنا سکھایا ہے مگر ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جانا ہر گز نہیں سکھایا، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم کی جو تربیت فرمائی، اس میں محنتی بننے کی تربیت بطورِ خاص شامِل تھی۔
پیارے آقاصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے محنت کرنا سکھایا
خادِمِ رسول، حضرت اَنَس بن مالک رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے، ایک انصاری صحابی رَضِیَ اللہ عنہ جن کے مَعَاشی حالات بہت کمزور تھے، وہ ایک دِن سب سے سخی آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی بارگاہِ بےکس پناہ میں حاضر ہوئے اور مالی معاونت (Financial Support) کا سُوال کیا۔
یاد رکھیے! سَخَاوت صرف مال بانٹنے کا نام نہیں، اَصْل مقصد سامنے والے کی ضرورت پوری کرنا ہے، ہم بعض دفعہ سمجھ لیتے ہیں کہ ہماری ضرورت مال ہے حالانکہ ایسا نہیں ہوتا، ہماری اَصْل ضرورت کیا ہے ؟ یہ دینے والا اللہ پاک جانے یا بانٹنے والے رسول اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم جانیں، وہ اَنْصاری صحابی رَضِیَ اللہ عنہ بھی سمجھ رہے تھے کہ میری ضرورت مال ہے اور انہوں نے مالی امداد کے لیے سلطانِ دوجہان، رسولِ ذیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی خدمت میں سُوال کیا لیکن ؛
بے خبر ہو جو غلاموں سے وہ آقا کیا ہے؟
غیبوں پر خبردار نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم جانتے تھے کہ ان کی اَصْل ضرورت مال نہیں کوئی اَور چیز ہے۔ چنانچہ فرمایا: کِیَا تمہارے گھر میں کوئی چیز نہیں ہے؟ عرض کیا: ہمارے پاس ایک چٹائی ہے جو ہم آدھی نیچے بچھا لیتے ہیں، آدھی اُوپَر اَوڑھ لیتے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami