Share this link via
Personality Websites!
480431
9565
جَرْجِیْس ! تمہیں قید سے کس نے نکالا؟ فرمایا: اُسی رَبِّ کریم نے نکالا ہے، جس کی سلطنت تمہاری سلطنت سے کہیں زیادہ مَضْبُوط ہے۔
اس کے بعد بھی آپ کوکئی تکلیفیں اُٹھانی پڑیں۔ کتابوں میں لکھا ہے: اس بدنصیب بادشاہ نے 4 مرتبہ حضرت جَرْجِیْس رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کو شہید کیا مگر اللہ پاک نے ہر بار آپ کی رُوحِ پاک واپس لوٹائی اور آپ کو پِھر سے زندہ کر دیا۔ ([1])
اب یہ خبریں شہر بھر میں پھیلنا شروع ہو چکی تھیں، ایک غریب عورت نے جب حضرت جَرْجِیْس رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی کرامتیں سُنیں تو آپ کی خِدْمت میں حاضِر ہوئی، عرض کیا: اے جَرْجِیْس ! میں ایک غریب عورت ہوں، میرا اَیک ہی بیل تھا، جس کے ذریعے ہَل جَوتا کرتی تھی، میرا بَیل مر گیا ہے، افسوس! اب میرے پاس کوئی ذریعۂ معاش(Source of Income) باقی نہیں رہا۔ برائے مہربانی اپنے رَبِّ سے کہہ کر میرے بَیْل کو زندہ کروا دو۔
یہ سُن کر آپ رونے لگے، پِھر اللہ پاک سے دُعا کی اور ایک لاٹھی پر دَم کر کے اس عورت کو دِی، فرمایا: یہ لاٹھی اپنے بَیْل کو جا کرلگا دو، اللہ پاک کے حکم سے تمہارا بَیْل زِندہ ہو جائے گا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا، عورت نے وہ لاٹھی جُونہی اپنے بَیل کولگائی، وہ اللہ پاک کے حکم سے فورا زندہ ہوگیا۔ ([2])
بادشاہ کا ایک بڑا وَزِیر تھا، اس نے ایک دِن حضرت جَرْجِیْس رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ سے عرض
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami