Share this link via
Personality Websites!
480430
9565
کے گرم تَرِین برتن کے اندر حضرت جَرْجِیْس رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کو کیسی سخت تکلیف ہوئی ہو گی۔ مگر قربان جائیے! وہی رَبِّ کریم جس نے حضرت ابراہیم علیہ السَّلام کے لیے نمرودی آگ کو گلزار بنا دیا تھا، اُسی رَبِّ رحمٰن نے حضرت جَرْجِیْس رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی بھی مدد فرمائی،تانبے کے دہکتے ہوئے برتن نے آپ کو تکلیف نہ پہنچائی۔
اتنی تکلیفیں دینےکے بعد بادشاہ نے حضرت جَرْجِیْس رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کو بُلایا اور پوچھا: آپ کو اتنی ساری تکلیفیں دی گئیں، کیا آپ کو ذرا بھی دَرْد نہیں ہوا؟ آپ نے بڑے اطمینان سے فرمایا: میں نے تجھے بتایا تو ہے کہ میرا رَبّ ایک ہے، وہ جان سے بھی زیادہ قریب ہے، اُسی رَبِّ رحمٰن نے مجھے بچایا اور صبر کی توفیق عطا فرمائی۔([1])
کیوں کر نہ میرے کام بنیں غیب سے حَسَنؔ بندہ بھی ہوں تو کیسے بڑے کار ساز کا([2])
*اس کے بعد بادشاہ نے حضرت جَرْجِیْس رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کو قید خانے میں بند کروا دیا اور بند بھی یُوں کروایا کہ آپ کو مُنہ کے بَل لِٹا کر ہاتھوں اور پیروں میں کیلیں ٹھونک دِیں، پیٹھ مبارَک پر بہت وزنی پتھر رکھ دیا گیا۔
آپ اسی قید میں تھے، رات ہوئی تو ایک فرشتہ آپ کے پاس آیا،فرشتے نے آپ کو قید سے آزاد کروا دیا۔ آپ آزاد ہونے کے بعد پِھر بادشاہ اور اس کی رعایا کو نیکی کی دعوت دینے میں مَصرُوف ہو گئے۔
جب آپ قید سے نکل کر باہَر تشریف لائے تو بادشاہ دیکھ کر حیران رہ گیا، پوچھا:
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami