Share this link via
Personality Websites!
480429
9565
بادشاہ کے حضرت جَرْجِیْس رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ پر ظُلم
*بادشاہ نے حکم دیا: جَرْجِیْس کا جسم لوہے کی کنگھیوں سے چھیل دیا جائے، جب تک ان کی کھال اور گوشت کٹ نہ جائے، تب تک یہ سزا دِی جاتی رہے۔ بادشاہ کے حکم پر فورًا عمل ہوا، لَوہے کی کنگھیوں کے ساتھ آپ کا مقدَّس جسم چھیل دیا گیا، یہاں تک کہ گوشت پھٹ گیا، ہڈیاں ظاہِر ہونے لگ گئیں۔ پُورا جسم چھلنی ہو گیا تو اِن زخموں کے اُوپَر سِرْکہ چھڑک دیا گیا۔
اللہ اکبر! آپ تَصَوُّر باندھ سکتے ہیں کہ یہ کتنی سخت سزا ہے، ایک زندہ شخص کے جسم کو لوہے کی کنگھیوں سے چھیلا جا رہا ہے، زخموں کے اُوپَر سِرْکہ ڈالا جا رہا ہے، کتنی سخت تکلیف ہو رہی ہو گی مگر خُداوندِ کریم کی قدرت دیکھیے ! گوشت چِھل گیا، رگیں کٹ گئیں، اس کے باوُجُود حضرت جَرْجِیْس رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی موت واقع نہ ہوئی۔
*بادشاہ نے جب دیکھا کہ ان کو موت آ ہی نہیں رہی، تب اس نے سزا بدلی۔ کہا: لوہے کی کِیلیں آگ میں خُوب گرم کر کے جَرْجِیْس کے سَر میں ٹھونک دی جائیں۔ اس پر بھی فوراً عَمَل کیا گیا۔ اللہ پاک کی قُدْرت اور حضرت جَرْجِیْس رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی کرامت تھی کہ ایسی سخت تَرِین تکلیف سے بھی آپ کی موت واقع نہ ہوئی۔
*پِھر بادشاہ نے تانبے کا بڑا برتن منگوایا، اسے آگ پر رکھا، جب تانبا خُوب گرم ہو گیا تو حضرت جَرْجِیْس رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کو اس کے اندر ڈال کر اُوپَر سے بند کر دیا گیا۔
اللہ! اللہ...!! کیسی سخت تکلیف ہے۔ ہمارے ہاں اَووَن(Oven) کے اندر 2 سے 3منٹ کے لیے کوئی چیز رکھ دی جائے تو بُھن کر پَک جاتی ہے۔ آپ اندازہ کیجیے! تانبے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami