Share this link via
Personality Websites!
480445
9565
ہی فائدے نصیب ہوں گے، اَلحمدُ لِلّٰہ! قافلوں کی برکت سے*.زیادہ وقت مسجد میں گزارنا نصیب ہوتا ہے*.نمازیں باجماعت پڑھنا آسان ہو جاتا ہے*.نوافل پڑھنے کا موقع ملتا ہے*.عِلْمِ دِین سیکھنا سکھانا نصیب ہوتا ہے*.اَخْلاق سنورتے ہیں*.کردار نکھرتا ہے*.دِل صاف ہوتا ہے *.باطنی بیماریاں دور ہوتی ہیں*.نیکیوں کا جذبہ اور گُنَاہوں سے نفرت بھی ملتی ہے اور اَلحمدُ لِلّٰہ! قافلے کی برکت سے نیکی کی دعوت دینے اور بُرائی سے منع کرنے کی اچھی خاصِی مشق بھی ہو جاتی ہے۔ لہٰذا کم از کم ہر مہینے 3 دِن کے قافلے میں سَفَر کا مَعْمُول بنائیے! عمومًا فیضانِ مدینہ سے ہر جمعے کو قافلے سفر کرتے ہیں، جدول بنا کر ہر مہینے ہی قافلے میں جایا کیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! بہت سارے دِینی و دُنیوی فائدے نصیب ہوں گے۔آئیے آپ کی ترغیب کے لیے ایک مدنی بہار عرض کرتا ہوں :
حَیْدَر آبادکے ایک محلہ میں عَلاقائی دَ ورہ کی دعوت سے متاثر ہو کر ایک ماڈَرْن(Modern)نوجوان مسجِد میں آ گیا۔ بیان میں قافِلوں میں سفر کی ترغیب دلائی گئی تواس نے قافلے میں سفر کرنے کیلیے نام لکھوادیا۔ ابھی قافلے میں اُس کی روانگی میں کچھ دن باقی تھے کہ قَضائے الہٰی سے اُس کا انتِقال ہو گیا۔ کسی اَہلِ خانہ نے مرحوم کو خواب میں اِس حالت میں دیکھا کہ وہ ایک ہریالے باغ میں نہایت خوش ہے اور جُھولا جھول رہا ہے۔ خواب دیکھنے والے نے پوچھا، یہاں کیسے آ گئے ؟ اس نوجوان نے جواب دیا: دعوتِ اسلامی کے قافلے کے ساتھ آیا ہوں، اللہ پاک کا بڑا کرم ہوا ہے، میری ماں سے کہہ دینا کہ وہ میرا غم نہ کرے میں یہاں بہت سکون سے ہوں۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami