Share this link via
Personality Websites!
480426
9565
عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!حضرت جَرْجِیْس رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ پچھلی اُمّتوں میں بہت بلند رُتبہ شخصیت ہوئے ہیں۔ بعض عُلَمائے کرام نے فرمایا کہ آپ نبی تھے۔([1])بعض نے فرمایا: نبی نہیں بلکہ حضرت عیسیٰ علیہ السَّلام کے اُمّتِی تھے۔ آپ کو حضرت عیسیٰ علیہ السَّلام کے حَوَّارِیوں(ساتھیوں)کی صُحبت نصیب ہوئی۔ ([2])
آج ہم حضرت جَرْجِیْس رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا واقعہ سننے اور اس سے سبق سیکھنے کی سَعَادت حاصِل کریں گے۔
کتابوں میں لکھا ہے: حضرت جَرْجِیْس رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ تجارت(Trading) کِیا کرتے تھے اور انداز مبارَک بہت ہی نِرالا تھا *.تجارت میں جتنا نفع ملتا، اس میں سے اپنی ضرورت کا رکھ لیتے، باقی سب راہِ خُدا میں دے دیا کرتے تھے *.بہت مرتبہ یُوں بھی کرتے کہ سارا ہی مال راہِ خُدا میں صدقہ کر دیتے، خُود خالی ہاتھ رہ جاتے۔ پِھر تجارت کرتے تو اللہ پاک برکت عطا فرماتا، آپ پِھر سے مال دار ہو جاتے تھے۔ حضرت وَہْب بن مُنَبِّہ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:حضرت جَرْجِیْس رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کو کمانے کا شوق نہیں تھا، صِرْف اس لیےتجارت کرتے تھے تاکہ کما کر صدقہ و خیرات کر سکیں۔ ([3])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami