Share this link via
Personality Websites!
480440
9565
یاد رکھیے! نیکی کی دعوت دینا ہر مسلمان کی ذِمَّہ داری ہے۔ قرآنِ کریم میں ہے:
كُنْتُمْ خَیْرَ اُمَّةٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ تَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ (پارہ:4، سورۂ آلِ عِمْرَان:110)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:(اے مسلمانو!) تم بہترین اُمّت ہو جو لوگوں(کی ہدایت) کے لیےظاہِر کی گئی، تم بھلائی کا حکم دیتے ہو اور برائی سے منع کرتے ہو۔
مَعْلُوم ہوا؛ اس اُمّت کی خصوصی شان یہ ہے کہ یہ نیکی کی دعوت عام کرنے والی اُمّت ہے۔ لہٰذا جو بھی مسلمان ہے، جو بھی محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا اُمّتی ہے، وہ مبلغ ہے۔ سبھی نے نیکی کی دعوت عام کرنی ہی کرنی ہے۔
نیکی کی دعوت اور ہماری سُستیاں
افسوس! اب ہمارا حال بہت بےحال ہے۔ نیکی کی دعوت دینی ہے، بُرائی سےمنع کرنا ہے، عام طور پر ہماری اس طرف تَوَجُّہ نہیں ہوتی *. گھر والے نماز نہیں پڑھتے، ہم کہیں گے تو مان جائیں گے، پِھر بھی نہیں کہتے *.بیٹا بالغ ہو چکا ہے، فجر میں سویا رہتا ہے، اُٹھائیں گے تو اُٹھنا شروع ہو جائے گا مگر اُٹھاتے ہی نہیں ہیں *.گھر کی عورتیں پردہ نہیں کرتیں، ہم کہتے بھی نہیں ہیں *.نائی کی دُکان پر بیٹھے ہیں، اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں، وہاں گانے بھی چل رہے ہیں، نہ اسے منع کرتے ہیں، نہ اُٹھ کر جاتے ہیں *.بَس میں گانے چل رہے ہیں، ہم ڈرائیور کو سمجھانے کی ہمّت ہی نہیں کرتے *.بعض دفعہ تو اپنی گاڑی بُک کروائی ہوتی ہے، اِس صُورت میں تو ڈرائیور ہمارا پابند ہو گیا، ہم کہیں گے تو مان جائے گا، اِس کے باوُجُود اُسے گانے بجانے سے منع نہیں کر رہے ہوتے۔ اور کتنی ایسی صُورتیں ہیں۔ دِن میں شاید درجنوں بار ہمیں نیکی کی دعوت دینے اور بُرائی سے منع کرنے کا موقع ملتا ہو گا مگر ہم
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami