Share this link via
Personality Websites!
480439
9565
گرچِہ بیماریاں، ہوں کہیں پتھریاں پاؤ گے صحّتیں، قافِلے میں چلو!
دُور ہوں گے اَلَم ہوگا ربّ کا کرم غم کے مارے سُنیں، قافلے میں چلو!
ماں جو بیمار ہو، یا وہ ناچار ہو رنج و غم مَتْ کریں، قافِلے میں چلو!([1])
نیکی کی دعوت کے فضائل پر 2احادیث
(1): حدیثِ پاک میں ہے: کسی نے حُضُور پُر نُور، مکے مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم سے پوچھا: بہترین بندہ کون ہے؟ فرمایا: *.اللہ پاک سے ڈرنے والا *.صلہ رحمی (یعنی رشتے داروں کے ساتھ اچھا سلوک) کرنے والا *.نیکی کی دعوت دینے اور بُرائیوں سے روکنے والا۔([2])
(2): رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے مُبَلِّغین کو دُعا دیتے ہوئے فرمایا: اللہ پاک اُس کو تَرو تازَہ رکھے جو میری حدیث کو سُنے،یاد رکھے اور دُوسروں تک پہنچائے۔([3])
افسوس! ہمارے ہاں نیکی کی دعوت کے کام میں بہت سُستی پائی جاتی ہے بلکہ زیادہ تَر لوگوں نے تو یہ کام عُلَمائے کرام، امام مساجِد وغیرہ کے ذِمّے لگا دیا ہے۔ یعنی یہ ذہن بن چکا ہے کہ نیکی کی دعوت دینی ہے، یہ تو امام صاحِب دیں گے، بُرائی سے منع کرنا ہے تو وہ مولوِی صاحِب کریں گے۔ ہمارا تو یہ کام نہیں ہے۔ مَعَاذَ اللہ!
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami