Share this link via
Personality Websites!
480438
9565
پیارے اسلامی بھائیو! اِس آیت پر مزید غور فرمائیے! اللہ پاک کیا فرما رہا ہے:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنْ تَنْصُرُوا اللّٰهَ یَنْصُرْكُمْ وَ یُثَبِّتْ اَقْدَامَكُمْ(۷) (پارہ:26، سورۂ مُحَمَّد:7)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اگر تم اللہ کے دین کی مدد کرو گے تو اللہ تمہاری مدد کرے گا۔
سُبْحٰنَ اللہ! آیت مبارکہ کا یہ حصّہ کیسا اُمِّید بھرا ہے۔ اللہ پاک نے یہ نہیں فرمایا کہ تمہاری مدد کس مُعَاملے میں کی جائے گی۔ مطلقاً فرمایا: تم دِین کے خادِم بن جاؤ! اللہ پاک تمہاری مدد فرمائے گا۔ پَس جو بھی مشکل ہو، جو بھی پریشانی ہو *.بے روزگاری ہے *.پریشان حالی ہے *.تنگدستی ہے *.بیماری ہے *.اَمّی جان بیمار ہیں یا اَبُّو جان ہسپتال میں ہیں *.قبرو آخرت کے معاملات کا خوف ہے *.یا جنّت کی طلب ہے۔ غرض؛ کوئی جائِز خواہش ہو، کوئی مشکل ہو، دِین کے خادِم بن جائیے! اللہ پاک غیب سے مدد فرما دے گا۔
کراچی(سندھ، پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے، کہتے ہیں: میں تقریباً 19 سال سے سانس کے مرض میں مُبتَلا تھا۔ مجھے بہت پریشانی لاحق تھی۔ بہت مرتبہ تو تکلیف کی بہت شِدَّت ہوتی تھی۔ ہر وقت اسی فِکْر میں رہتا تھا کہ مجھے آرام کیسے ملے گا۔ آخر ایک مرتبہ دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ رسول کے ساتھ قافلے کا مُسَافِر بنا۔ قافلے کی برکت سے مجھے بہت سارا عِلْمِ دین سیکھنا نصیب ہوا، اِس کے ساتھ ساتھ یہ برکت بھی ملی کہ اَلحمدُلِلّٰہ! 19 سال پُرانے مرض میں کافِی بہتری آ گئی ۔([1])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami