Share this link via
Personality Websites!
480436
9565
اُمِّید ہے ہوں گے۔ لیکن آپ نے جیسے ہی بادشاہ کو غلط رستے کا مسافِر دیکھا،اس کے بعد سے بَس زندگی کا ایک ہی مقصد بن گیا کہ میں نے اسے نیکی کی دعوت دینی ہے اور دیتے ہی رہنا ہے۔
افسوس! ہماری تَو مصروفیات ہی جان نہیں چھوڑتیں *.کمانا بھی ہے *.کھانا بھی ہے *.بچے بھی پالنے ہیں *.ایک دُکان کے بعد دوسری بھی کھولنی ہے *.سوشل میڈیا بھی چلانا ہوتا ہے *.دوستوں کے پاس بھی بیٹھنا ہوتا ہے *.گھومنے پھرنے بھی جانا ہوتا ہے، ہمارے پاس نیکی کی دعوت کے لیے وقت بھلا کہاں سے آیا...؟ افسوس!
نیکی کی دعوت کے لیے وقت نکالیے !
کاش! ہم یہ بات سمجھ لیں؛ نیکی کی دعوت کے لیے وقت ملنا نہیں ہے، ہمیں وقت نکالنا پڑے گا۔ وقت مینج(Manage) کرنا پڑتا ہے *.کمانا ہے ضرور کمائیے! *.کھانا پینا ہے، ضرور کھائیے! *.بال بچوں کی دیکھ بھال کرنی ہے، ضرور کیجیے! مگر دِین بھی تَو ہمارا ہی ہے نا، اس کی خِدْمت کے لیے، عِلْمِ دِین سیکھنے کے لیے، سکھانے کے لیے، سنّتوں کا عامِل بننے کے لیے، بنانے کے لیے، مسجدیں بھرنے کے لیے، مسجد بھرو تحریک میں حصّہ ملانے کے لیے بھی تو ہم نے ہی وقت نکالنا ہے *.زیادہ نہیں ؛ روزانہ صِرْف 2 گھنٹے وقت نکالیے ! *. 1 گھنٹہ ہی دیجیے! *.ہفتے میں صِرْف و صِرْف ایک دِن....!! 6 دِن کمائیے! کھائیے! اپنی مصروفیات نبھائیے! صِرْف ایک دِن راہِ خُدا میں سَفَر کے لیے دے دیجیے! *.امیر اہلسنت دامَت بَرَکاتُہمُ العالِیہ قافلوں کی ترغیب دلاتے ہوئے فرماتے ہیں: ہر اسلامی بھائی زندگی میں ایک بار 12 ماہ ، ہر 12ما ہ میں 30 دن اور عمر بھر ہر ماہ 3دن کے قافلوں میں سفر
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami