Share this link via
Personality Websites!
480663
9562
گا؟*بچوں کا مستقبل کیسا ہو گا؟ *ایک کاروبار تو چَل پڑا ہے، اب دوسرا کیسے چلے گا؟ *ایک جگہ سے اچھی آمدن ہو رہی ہے، آمدن کے مزید ذرائع کیسے کھولے جائیں؟ *کار، کوٹھی، بنگلہ کیسے ملے گا؟ *کاش! میں راتوں رات امیر ہو جاؤں وغیرہ وغیرہ ہزار قسم کی فِکْریں ہم دِل میں پال کر رکھتے ہیں، اِنہی فِکْروں میں صبح ہوتی ہے، اِنہی فِکْروں میں رات ہوتی ہے اور زِندگی یونہی تمام ہوتی ہے۔ کاش! ہمیں آخرت کی فِکْر نصیب ہو جائے۔ صحابئ رسول حضرت عبد اللہ بن مَسْعُود رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے، حُضُورِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: جس نے اپنی تمام فِکْروں کو صِرْف ایک فِکْر یعنی فِکْرِ آخرت بنا دیا تو اللہ پاک اسے اس کی دُنیا کی فِکْر کے لئے کافِی ہے اور جس کی فِکْریں دُنیا کے اَحْوال میں مشغول رہیں تو اللہ پاک کو اس کی پرواہ نہیں ہو گی کہ وہ کس وادی میں ہلاک ہو رہا ہے۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! ہم اس دُنیا میں آ گئے، اب ہمیں مرنا ہی پڑے گا، قبر میں اُترنا ہی پڑے گا اور اپنی کرنی کا پھل بھگتنا ہی پڑے گا۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
كُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا كَسَبَتْ رَهِیْنَةٌۙ(۳۸) (پارہ29،سورۂ مدثر:38)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: ہر جان اپنے کمائے ہوئے اعمال میں گروی رکھی ہے۔
معلوم ہوا ہر شخص اپنے اَعْمَال کے بدلے گِرْوِی ہے،جو بھی اس دُنیا میں پیدا ہو گیا، اس نے قبر میں اُترنا اور اپنی کرنی کا پھل بھگتنا ہے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami