Share this link via
Personality Websites!
480662
9562
والِد صاحِب اپنے مٹی کے بنے ہوئے کچے مکان کی مرمّت کر رہے تھے، اتنے میں رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا وہاں سے گزر ہوا، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے پوچھا: مَا ہَذَا یَا عَبْدَ اللہ؟ اے عبد اللہ! یہ کیا کر رہے ہو؟ عرض کیا: یارسول َاللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! ہمارا کچا مکان کچھ کمزور ہو گیا تھا، اِس کی مرمّت کر رہے ہیں۔ فرمایا: الْأَمْرُ أَسْرَعُ مِمَّا تَرَوْنَ یعنی اے عبد اللہ! مُعَاملہ تو اس سے بھی بہت جلدی کا ہے۔([1])
اللہ! اللہ! یہ تعلیم مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہے، ہم گھروں کی مرمّت اور تعمیرات وغیرہ کِیَا ہی کرتے ہیں، جائِز بھی ہے مگر آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے تَوَجُّہ دِلائی کہ اے عبد اللہ! اِس مٹی کے مکان کی فِکْر ہے، اِس کی مرمّت کر رہے ہو، ممکن ہے کہ اِس کے کمزور ہو کر گرنے سے پہلے موت آجائے، یہ مکان یہیں رہ جائے اور تم قبر میں اُتر جاؤ...! لہٰذا مکان کی مرمّت اپنی جگہ، اس سے زیادہ ضروری آخرت کی تیاری ہے۔
دُنیوی فِکْروں میں رہنا ہلاکت کا سبب ہے
پیارے اسلامی بھائیو! غور کا مقام ہے، حضرت عبد اللہ رَضِیَ اللہ عنہ اپنا مکان بنا نہیں رہے تھے، بڑی بلڈنگ نہیں کھڑی کر رہے تھے، کچّا مٹی کا بنا ہوا مکان تھا، بارشوں وغیرہ کی وجہ سے کمزور ہو گیا تھا، اُس کی مُرمّت کر رہے تھے، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اِس پر بھی فرمایا: عبد اللہ! موت اِس سے بھی جلدی آنے والی ہے۔
آہ! ہمیں دُنیا کی فِکْر کھاتی رہتی ہے*ہم نے کھانا کہاں سے ہے؟*پہننا کیا ہے؟*صبح کا تو کھا لیا،شام کا کہاں سے آئے گا؟*مستقبل کیسا ہو گا؟ *بڑھاپا کیسے گزرے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami