Share this link via
Personality Websites!
480659
9562
شہزادے کو تو یہ بھی نہیں پتا تھا کہ موت کیا ہوتی ہے، اُس نے کبھی لوگ مرتے دیکھے ہی نہیں تھے، چنانچہ حیران ہوا، کہا: مجھے اس شخص کے پاس لے چلو! میت کو شہزادے کے سامنے رکھا گیا۔ کہا: اسے بٹھاؤ! لوگ بولے: یہ بیٹھ نہیں سکتا۔ کہا: اِس سے بات کرو! لوگ بولے: یہ بات بھی نہیں کر سکتا۔ پوچھا: تم اب اِسے کہاں لے جا رہے ہو؟ کہا گیا: مٹی کے نیچے دفن کرنے۔ پوچھا: اِس کے بعد کیا ہو گا؟ بتایا گیا: اِس کے بعد حشر ہے۔ شہزادے نے پوچھا: یہ حشر کیا ہے؟ بتایا گیا: حشر وہ دِن ہے جب سب لوگ اللہ رَبُّ الْعَالَمِیْن کے حُضُور حاضِر ہوں گے، سب کو ان کے اعمال کی سزا یا جزا دی جائے گی۔
شہزادے نے حیرت سے پوچھا: کیا اِس جہان کے بعد بھی کوئی جہان ہے؟ بتایا گیا: جی ہاں۔ اب تو شہزادے پر فِکْرِ آخرت کا خُوب غلبہ ہو گیا، شہزادہ سُواری سے نیچے اُترا، اپنے چہرے پر مٹی ڈالی اور کہا: آہ...!! مجھے اِس سے ڈر لگ رہا ہے، آہ! عنقریب مجھے بھی موت آجائے گی، ہاں! ہاں! میرا ایک رَبّ بھی ہے، جو عطا فرماتا ہے، حشر بھی فرمائے گا، میرے اَعْمال پر جزا بھی دے گا۔ اے لوگو! یہ میری اور تمہاری آخری ملاقات ہے۔ اب شہزادہ واپس آ یا، رات ہوئی تو اس نے بھی اپنے بھائیوں کی طرح بالوں کا بنا ہوا لباس پہنا اور اللہ پاک کی عِبَادت کے لئے جنگلوں کی طرف نکل گیا۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! خوش نصیب شہزادے پر اللہ پاک کی کیسی کرم نوازی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami