Share this link via
Personality Websites!
480658
9562
ہی نہ گیا، یُوں کرتے کرتے ایک سال گزر گیا، اگلے سال پِھر شہزادے نے کہا: میں نے تو باہَر کی دُنیا دیکھنی ہے۔ شہزادے کی ضِدْ تھی، آخر بادشاہ کو ماننی ہی پڑی، حکم ہوا: شہزادے کو باہَر لے جاؤ! مگر اس کے ارد گرد عیش و عشرت کا سامان مہیا رکھو!
اب شہزادہ زندگی میں پہلی بار اس بڑے گھر سے باہَر نکلا، کیا ٹَھاٹھ باٹھ تھے، سونے چاندی اور ہیرے جواہرات سے سجی ہوئی سُواری، لوگوں کا جمّ غفیر ساتھ ساتھ چل رہا ہے، یُوں شان و شوکت کے ساتھ شہزادہ شہر کے نظارے کے لئے نکلا، راستے میں اسے ایک بیمار شخص نظر آیا، پوچھا: یہ کون ہے؟ اسے کیا ہوا؟ بتایا گیا: یہ بیمار ہے۔
شہزادے نے تو شان و شوکت کے ساتھ زندگی گزاری تھی، یہ کبھی بیمار ہوا ہی نہیں تھا، نہ اسے بیماری کا پتا تھا، اس نے حیرت سے پوچھا: کیا لوگ بیمار بھی ہوتے ہیں؟ سبھی ہوتے ہیں یا کوئی خاص نسل ہے، جنہیں بیماری لگتی ہے؟ کہا گیا: سبھی بیمار ہو سکتے ہیں۔ کہا: کیا میں بھی بیمار ہو سکتا ہوں؟ بتایا گیا: جی ہاں! آپ بھی بیمار ہو سکتے ہیں۔ یہ سُن کر شہزادے نے حسرت سے کہا: افسوس...!! یہ تو بےمزہ زندگی ہے۔ اب شہزادہ غمگین حالت میں واپس آ گیا۔
بادشاہ کو تمام صُورتِ حال بتائی گئی، بادشاہ بولا: اس سے پہلے کہ یہ کیفیت طُول پکڑ جائے، یہ شہزادہ بھی اپنے بھائیوں کی طرح جنگلوں کا رُخ کرے، اس کے لئے دُنیوی لذّتوں کا سامان کرو! حکم پر عَمَل ہوا، شہزادہ لذّتوں میں مَصْرُوف ہو گیا، وہ فِکْرِ آخرت والی کیفیت اس کے دِل سے جاتی رہی۔ یُوں کرتے کرتے ایک سال مزید گزر گیا۔
اگلے سال شہزادے نے پِھر کہا: مجھے باہَر کی دُنیا دیکھنی ہے۔ چنانچہ شہزادہ پِھر شان و شوکت کے ساتھ باہَر نکلا، اب کی بار کیا دیکھا کہ ایک میّت ہے، لوگ اسے کندھوں پر اُٹھائے لئے جا رہے ہیں۔ پوچھا: یہ کیا ہے؟ کہا گیا: یہ ایک شخص ہے، جو وفات پا گیا ہے۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami