Share this link via
Personality Websites!
480657
9562
لیتے*بالوں کا لباس پہنتے*جنگلوں کی طرف نکل جاتے*پہاڑوں میں رہتے*درختوں کے پتّے کھاتے *اور دُنیا سے دُور اللہ پاک کی عِبَادت میں زندگی گزارنے لگتے۔
اب بادشاہ کو بڑی فِکْر تھی کہ سب بیٹے تو دُنیا سے دُور ہو گئے اب مُلْک کون سنبھالے گا؟اللہ پاک کا کرنا کچھ یُوں ہوا کہ بادشاہ کے ہاں ایک اور بیٹا پیدا ہوا۔ بادشاہ کو فِکْر تھی کہ کہیں یہ بھی اپنے بھائیوں کی طرح جنگلوں کی طرف نہ نکل جائے۔ چنانچہ بادشاہ نے اپنی رعایا کو جمع کیا اور کہا: میری عمر کافی ہو چکی ہے۔ مجھے خوف ہے کہ میرا یہ بیٹا بھی اپنے بھائیوں کی طرح بادشاہت سے بیزار نہ ہو جائے، ورنہ تم بادشاہ کے بغیر رہ جاؤ گے اور مُلْک تباہ وبرباد ہو جائے گا۔ لہٰذا ابھی یہ بچہ ہی ہے، تم سب مل کر ابھی سے ہی اس کے دِل میں دُنیا کی خُوب محبّت ڈال دو...!!
بادشاہ کے حکم پر عمل کیا گیا، ایک بڑا سا گھر بنایا گیا، کئی کلومیٹر تک پھیلا ہوا گھر...!! جس میں عیش و عشرت کے سارے سامان مہیا کئے گئے تھے۔ یہ شہزادہ اس گھر میں پرورش پاتا رہا، یہیں اس کا بچپن گزرا، یہیں جوان ہوا، اس نے باہَر کی دُنیا کبھی دیکھی ہی نہیں تھی، اسے معلوم ہی نہیں تھا کہ اس بڑے سے گھر کی دِیواروں کے باہَر بھی کوئی جہان ہے، وہاں بھی لوگ رہتے ہیں۔ ایک دِن کیا ہوا کہ شہزادہ دِیوار کے قریب تھا، اسے باہَر سے لوگوں کی آوازیں آئیں، اسے حیرت ہوئی، نوکروں وغیرہ سے پوچھا: کیا اس دِیوار کے باہَر بھی جہان ہے؟ وہاں بھی لوگ رہتے ہیں؟ کہا گیا: جی ہاں! باہَر پُوری دُنیا ہے۔ شہزادے نے ضِدْ لگائی کہ مجھے باہَر کی دُنیا دیکھنی ہے۔ بادشاہ کو اس بارے میں خبر دی گئی۔ بادشاہ نے کہا: شہزادے کا دِل بہلانے کے لئے عیش و عشرت کا مزید سامان کیا جائے۔ حکم پر عَمَل ہوا، شہزادہ دُنیوی عیش و عشرت میں مگن ہو گیا، باہَر کی دُنیا دیکھنے کی طرف دھیان
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami