Share this link via
Personality Websites!
480678
9562
دس دس قدم چلے تو کُل چالیس قدم ہوئے۔(عالمگیری،۱/۱۶۲، بہارِ شریعت، ۱/۸۲۲) *جنازے کو کندھا دیتے وَقْت جان بوجھ کر ایذا دینے والے انداز میں لوگوں کو دھکے دینا جیساکہ بعض لوگ کسی شخصیّت کے جنازے میں کرتے ہیں یہ ناجائز وحرام اور جہنَّم میں لے جانے والا کام ہے *شوہر اپنی بیوی کے جنازے کو کندھا بھی دے سکتا ہے،قَبْر میں بھی اُتار سکتا ہے اور مُنہ بھی دیکھ سکتا ہے۔صِرف غُسْل دینے اور بِلا حائل بدن کو چھُونے کی مُمانَعَت ہے۔ (بہارِ شریعت، ۱/۸۱۲،۸۱۳)*جنازے کے ساتھ بُلند آواز سے کَلِمَۂ طَیِّبَہیا کَلِمَۂ شہادت یا حمد و نعت وغیرہ پڑھنا جائز ہے۔(فتاویٰ رضویہ، ۹/۱۳۹تا۱۵۸)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
*دنیا و آخرت کی رُسوائی سے نجات کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق” دنیا و آخرت کی رُسوائی سے نجات کی دعا“یادکروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے:
اَللّٰہُمَّ اَحْسِنْ عَاقِبَتِی فِی الْاُمُوْرِ کُلِّھَا وَاَجِرْنِیْ مِنْ خِزْیِ الدُّنْیَا وَ عَذَابِ الْاٰخِرَۃِ۔
ترجَمہ: اے اللہ تمام کاموں میں میرا انجام اچھا کراور مجھے دنیا کی رُسوائی اور آخرت کے عذاب سے پناہ عطا فرما۔
(فیضانِ دعا، ص316)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
*اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال )
فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ: (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث:۵۸۹۷)
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami