Share this link via
Personality Websites!
480672
9562
دل نرم ہو جائے گا([1]) * حضرت امام حسن بصری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: نبی پاک صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم سے پوچھا کیا تم سب جنت میں داخِل ہونا چاہتے ہو؟ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں !یا رَسُولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! فرمایا:اپنی اُمّیدوں کو مختصر کرو! موت کو آنکھوں کے سامنے رکھو اور اللہ پاک سے حیا کا حق ادا کرو!([2])
اللہ پاک ہمیں فِکْرِ آخرت نصیب کرے، کاش! قبرستان جانا، عبرت کی نگاہ سے قبروں کو دیکھنا اور موت کو یاد کرتے رہنا نصیب ہو جائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام :ایک دن راہِ خدا میں
*-حدیثِ پاک کا خُلاصہ ہے: جو قدم راہِ خُدا میں خاک آلود ہوں، انہیں جہنّم کی آگ نہیں چھوئے گی([3]) *نیکی کی دعوت دینے، بُرائی سے منع کرنے کے لئے گھر سے نکلنا بھی راہِ خُدا میں نکلنا ہے *ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نیکی کی دعوت دینے کے لئے بازاروں میں تشریف لے جاتے *مختلف قبائل میں جا کر بھی نیکی کی دعوت دیاکرتے تھے۔
*-دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ رسول بھی اس پیاری ادا کو اداکرنے کوشش کرتے ہیں *گھر گھر ،دُکان دُکان جا کر نیکی کی دعوت پیش کی جاتی ہے *لوگوں کو مسجد میں آنےکی دَعْوت دی جاتی ہے *نمازوں کی ترغیب دِلائی جاتی ہے *ہم اسے” ایک دن راہِ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami