Share this link via
Personality Websites!
480668
9562
سے نکل کر آخرت کی تیاری میں مصروف ہو جانا چاہئے۔ اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے:
یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اِنَّ وَعْدَ اللّٰهِ حَقٌّ فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ الْحَیٰوةُ الدُّنْیَاٙ- (پارہ:22، فاطر:5)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اے لوگو!بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے تو ہرگز دنیا کی زندگی تمہیں دھوکا نہ دے۔
حضرت عبْدُاللہ بن عُمَر رَضِیَ اللہ عنہ نے ایک شخص کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا:اے بھائی!کىا تم جانتے ہو کہ موت تمہارے سامنے ہے، اچانک آ جائے گى، نہ جانے تمہارے پاس صبح آ جائے ىا شام، رات کو آ جائے ىا دن کو پھر ہولناک قبر اور منکر نکىر کا سامنا ہو گا اور پھر قیامت کا وہ دن جس مىں باطل پرستوں کو خسارہ ہو گا۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! موت بس آنے ہی والی ہے، ہم یہاں سے بس جانے ہی والے ہیں، آہ! ہم ایک ہی بار آئے ہیں، ایک بار یہ سانس ٹوٹ گئی، ہم موت کے رستے قبر میں اُتر گئے، بَس پِھر پلٹ کر واپس کبھی نہیں آئیں گے، حضرت اَبوزَکَرِیَّا تَیْمِی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : خلیفہ سلیمان بن عبد الملک مسجدِ حرام شریف میں موجود تھاکہ اُس کے پاس ایک پتھر لایا گیا، جس پر کوئی تحریر تھی۔اُس نے اَیسے شخص کو بلانے کا کہا جو اِس کو پڑھ سکے۔ چُنانچِہ مشہور تابعی بزرگ حضرت وَہب رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ تشریف لائے اور اسے پڑھا، اُس پر لکھا تھا:اے ابنِ آدم! اگر تُو اپنی موت کے قریب ہونے کو جان لے تو لمبی لمبی اُمیدوں سے کنارہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami