Share this link via
Personality Websites!
480058
9547
توفیق سے ہے ۔
علّامہ محمود آلوسی رحمۃُ اللہ علیہ نے اس کی بڑی پیاری وضاحت کی، لکھتے ہیں: آیت کا مطلب یہ ہے کہ اے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! جب بھی آپ کو کوئی چھوٹی سے چھوٹی یا بڑی سے بڑی مشکل آئے تو *.آپ سب سے کٹ کر ہماری جانِب لَو لگا لیا کیجیے! *.ہمیں ہی یاد فرمائیے! *.ہمارا ہی ذِکْر کیجیے! *.اپنی تمام تَر ہمّت ہماری ہی جانِب لگا دیا کیجیے! آپ اپنی ہر مشکل کا سہارا ہمیں بنا لیا کیجیے! ہم آپ کی خاصُ الخاص مدد فرماتے رہیں گے۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! یہ اَصْل میں ہمارے سیکھنے کی بات ہے، صَبر کرنے کو تَو بندہ کر ہی لیتا ہے مگر یہ جو صَبْر بِاللہ ہے نا، یہ کرنا مشکل بات ہے، اس کی ہمارے ہاں بہت کمی ہے۔ عموما ً (Generally) لوگ مشکل وقت میں مَضْبُوط ہو ہی جاتے ہیں *.قریبی عزیز کی وفات ہوئی، چار دِن رَوئے، دھوئے، آخر سنبھل جاتے ہیں، مَعْمُول (Routine) کی زندگی پر آ ہی جاتے ہیں *.کاروبار میں نقصان ہوا، اسے لے کر سب خُود کشی نہیں کرتے، بہت سارے ہوتے ہیں جو سنبھل جاتے ہیں، دِل مَضْبُوط کر جاتے ہیں۔ مگر مشکل وقت میں لَو اللہ پاک کی جانِب لگانا، یہ بہت کم لوگ کرتے ہیں۔ آئیے! پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی سیرتِ پاک دیکھتے ہیں، یہ جو
وَ مَا صَبْرُكَ اِلَّا بِاللّٰهِ
والا حکم ہے، اس حکم پر پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم عمل کیسے کیا کرتے تھے؟ آئیے! سنتے ہیں:
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami