Share this link via
Personality Websites!
480057
9547
ہمارے پاس موجود ہیں۔ اللہ پاک نے اپنے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے فرمایا:
وَ اصْبِرْ وَ مَا صَبْرُكَ اِلَّا بِاللّٰهِ
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور تمہارا صبر اللہ ہی کی توفیق سے ہے ۔
یعنی اے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! آپ کو صَبر کے لیے کسی دُوسرے، تیسرے سہارے کی ضرورت نہیں ہے، آپ کا سہارا، آپ کا آسرا، آپ کا حافِظ و ناصِر ہر وقت، ہر لمحہ آپ کا رَبِّ کریم ہے، لہٰذا آپ کا صَبر ہمیشہ آپ کے رَبّ کے ساتھ ہونا چاہیے۔
سُبْحٰنَ اللہ! آپ شانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم دیکھیے! باقاعِدَہ بشارت دِی جا رہی ہے، اے پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! ہم ہر وقت آپ کے ساتھ ہیں، ہمارے الطاف و عنایت ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔ کسی بیرونی سہارے کی آپ کو ہر گز حاجت نہیں ہے، آپ صرف و صرف ہم سے لَو لگائیے! آپ کی خاصُ الخاص مدد ہمارے ذِمَّۂ کرم پر ہے۔ سُبْحٰنَ اللہ!اِسی لیے تو مولانا حَسَن رضا خان صاحِب رحمۃُ اللہ علیہ لکھتے ہیں نا؛
واہ کیا مرتبہ ہوا تیرا تُو خدا کا خُدا ہوا تیرا
تاج والے ہوں اس میں یا محتاج سب نے پایا دِیا ہوا تیرا
ہاتھ خالی کوئی پِھرا نہ پِھرے ہے خزانہ بَھرا ہوا تیرا([1])
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک نے فرمایا:
وَ اصْبِرْ وَ مَا صَبْرُكَ اِلَّا بِاللّٰهِ
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور تمہارا صبر اللہ ہی کی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami