Share this link via
Personality Websites!
480056
9547
دیکھیے! اپنے نواسے امامِ عالی مقام، امام حُسَین رَضِیَ اللہ عنہ پر کربلا کے میدان میں کیا کیا ظُلم توڑے جائیں گے، مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پُورا نقشہ ابھی سے جانتے ہیں۔ کیا یہ برداشت کرنا آسان ہے؟ *.پِھر دیکھیے! مجھے، آپ کو اپنی فِکْر ہوتی ہے، اپنے پیاروں کی فِکْر ہوتی ہے، ان مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو قیامت تک آنے والی ساری کی ساری اُمّت کی فِکْر ہے۔ بھلا یہ سب کچھ برداشت کرنا، اس پر صَبر کرنا آسان بات ہے؟ تَو اللہ پاک نے جب فرمایا:
وَ اصْبِرْ
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور صبر کرو۔
اس پر ایک بنیادی سُوال اُٹھتا ہے، اے مالِکِ کریم! اتنی ساری مشکلات...!! اتنے مصائِب پر صبر کرنا کیسے ہے؟
آپ کا حافِظ و ناصِر اللہ پاک ہے
تَو اللہ پاک نے فرمایا:
وَ اصْبِرْ وَ مَا صَبْرُكَ اِلَّا بِاللّٰهِ
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور تمہارا صبر اللہ ہی کی توفیق سے ہے ۔
یعنی اے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! آپ کا صَبر اللہ پاک کی مدد ہی کے ساتھ ہے۔ ([1])
ہم بھی بعض دفعہ صبر کرنے کو تَو کر ہی جاتے ہیں مگر اس صبر میں ہمارے پاس کچھ سہارے ہوتے ہیں۔ مثلاً؛ والِد صاحِب کی وفات ہوئی، غم تَو بہت بڑا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ *.کوئی ہمیں تھپکی دے رہا ہوگا *.کوئی تسلی دے کر کھانا کھلانے کی کوشش کر رہا ہو گا *.کوئی ڈھارس بندھا رہا ہو گا *.خاندان کے کچھ بڑے بُوڑھے پاس بٹھا کر نصیحتیں کر رہے ہوں گے۔ تَو ہم نے صبر تَوکرنا ہے، اس کے ساتھ ساتھ یہ سب سہارے بھی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami