Share this link via
Personality Websites!
480054
9547
آیا تو صبر کا گھونٹ پِی کر ثواب کا اُمِّید وار ہو گیا۔ دیکھیے! بیمار دونوں ہوئے، ان دونوں میں فرق ان کے رویے اور کردار نے ڈالا ہے۔ تو یہ کوئی نئی بات نہیں ہے کہ فُلاں کو پریشانی آ گئی، پریشانیاں آتی ہی رہتی ہیں۔ ہاں! یہ بات بڑا معنیٰ رکھتی ہے کہ پریشانی کا وقت کس نے کیسے گزارا؟ لہٰذا ہمیں یہ سیکھنا چاہیے کہ ہم نے پریشانی کا وقت کیسے گزارنا ہے۔
آج میں آپ کو مشکل وقت کی 5 سنّتیں عرض کروں گا۔ یہ سنّتیں ہم سب کو اپنانی چاہئیں۔ آئیے! پہلے قرآنِ کریم کی آیتِ کریمہ جو ہم نے سنی اس کو سمجھتے ہیں:
اللہ پاک نے اپنے محبوبِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے فرمایا:
وَ اصْبِرْ وَ مَا صَبْرُكَ اِلَّا بِاللّٰهِ وَ لَا تَحْزَنْ عَلَیْهِمْ وَ لَا تَكُ فِیْ ضَیْقٍ مِّمَّا یَمْكُرُوْنَ(۱۲۷) (پارہ:14، سورۂ نَحْل:127)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور صبر کرو اور تمہارا صبر اللہ ہی کی توفیق سے ہے اور ان کا غم نہ کھاؤ اور ان کی سازشوں سے دل تنگ نہ ہو۔
یہ ہمارے آقا ومولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم سے خِطَاب ہے، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو 3باتوں کا حکم دیا گیا:(1):اے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم! صبر کیجیے! (2):غیر مسلم جو کلمہ نہیں پڑھتے، ہدایت قبول نہیں کرتے، ان کا بھی غم نہ کیجیے! اور یہ بدنصیب جو مسلمانوں کو تکلیفیں پہنچاتے ہیں، مشکلات میں ڈال رہے ہیں، دِین کی راہ میں رُکاوٹیں ڈال رہے ہیں، ان پر بھی غم نہ فرمائیے! (3):اور غیر مسلم جو دِینِ اسلام کے خِلاف سازشیں رچاتے ہیں، ان سے دِل تنگ مت ہو جائیے! ([1])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami