Share this link via
Personality Websites!
480052
9547
گھومتے (عراق کے شہر) بابِل میں پہنچے تو یہاں آ کر بیمار ہو گئے، بیماری بڑھ گئی، جب اِحْساس ہوا کہ اب میں زِندہ نہیں رہ پاؤں گا، موت کا وقت قریب آ گیا ہے۔ تب آپ نے اپنی اَمِّی جان کو اپنی حالت کی خبر بھیجی اور بڑی حکمتِ عملی کے ساتھ ماں کو صبر کی تلقین کی۔ آپ نے اپنی اَمِّی جان کو خط لکھا کہ اے اَمِّی جان:
اِصْنَعِيْ طَعَامًا، وَاجْمَعِي مَنْ قَدَرْتِ عَلَيْهِ
ترجمہ: زیادہ سا کھانا بنوائیے! اور جتنے لوگوں کو آپ اس کھانے پر جمع کر سکتی ہیں کر لیجیے!
وَلَا يَأْكُلْ مِنْ طَعَامِكَ مَنْ اُصِيبَ بِمُصِيبَةٍ
ترجمہ:(ایک شرط ہے) کوئی ایسا شخص کھانا نہ کھائے،جسے کبھی کوئی مصیبت پہنچی ہو۔
جب یہ خط آپ کی اَمِّی جان کو مِلا، انہوں نے بیٹے کی خواہش کے مُطَابِق کھانا بنوایا، لوگوں کو جمع کر لیا اور ویسا ہی کیا جیسا حضرت سکندر ذُو الْقَرْنَيْن رحمۃُ اللہ علیہ نے کہا تھا،
لوگوں نے یہ شرط سُنی تو سارے ہی لوگ کھانے سے رُک گئے۔ ظاہِر ہے ہر ایک کو ہی کسی نہ کسی طرح، کوئی نہ کوئی مصیبت پہنچی ہی تھی۔
جب سب لوگوں نے کھانے سے ہاتھ کھینچا تَو اب اَمِّی جان اپنے بیتے کی چھپے لفظوں میں کی گئی نصیحت کو سمجھ گئیں ، اور کہا: بیٹا...!!
اِنَّكَ وَعَظْتَنِيْ فَاتَّعَظْتُ
ترجمہ: تُو نے مجھے ایک نصیحت کی اور میں سمجھ گئی ہوں کہ تُم کیا بتانا چاہتے ہو۔
فَعَلَيْكَ السَّلامُ حَيًّا وَمَيِّتًا
ترجمہ: پس بیٹا...!! تم زندہ رہو یا وفات پا جاؤ! دونوں صُورتوں میں تم پر سلامتیاں ہی نازِل
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami