Share this link via
Personality Websites!
480072
9547
یہ بڑے مصائب میں سےہے۔ ([1])
مشکل وقت میں یہ بھی ایک کرنے کا کام ہے۔ میں اسے عشق بھرا کام اس لیے کہہ رہا ہوں کیونکہ اس میں مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی یاد کا حکم ہے۔ آپ ذرا تَصَوُّر باندھیے نا، کتنا پیارا عشق بھرا انداز بنے گا؛ ہمیں کوئی مشکل پیش آئی، ہم نے اپنی مشکل پر پریشان کیا ہونا تھا، اس پر کیا دِل جلانا تھا، بس اس طرف سے تَو ہم نے تَوَجُّہ ہٹا لی اور پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو یاد کرنا شروع ہو گئے *.کبھی طائِف کی گلیاں یاد آرہی ہیں *.کبھی مکّے کے بازار یاد آ رہے ہیں۔ اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ نے کیسی پیاری بات کہی:
اُن کے نثار کوئی، کیسے ہی رنج میں ہو جب یاد آ گئے ہیں، سب غم بُھلا دیے ہیں([2])
اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ للہ! ماہِ قافلہ کے ایّام جاری ہیں۔ نیکی کی دعوت عام کرنے کے لیے ملک بھر سے عاشقانِ رسول * 12ماہ * ایک ماہ*12 دن * اور 3 دن کے قافلوں میں سفر کر رہے ہیں۔
آپ بھی ماہِ قافلہ کے اندر قافلے میں سَفَر کرنے کی نیّت کر لیجیے! ہو سکے تو ابھی اپنی نیّت درج کروا دیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! بہت برکتیں ملیں گی * قافلے میں فرض عِلْمِ دِین سکھایا جاتا ہے *سنّتیں سکھائی جاتی ہیں *تہجد پڑھنے کی سعادت ملتی ہے * نیکی کی دعوت عام کرنے کا موقع ملتا ہے *قافلے کی برکت سے دُعائیں پُوری ہونے*مشکلات ٹلنے *بیماریوں سے شِفا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami