Share this link via
Personality Websites!
480071
9547
جاتے تھے۔([1])
اسی طرح روایات میں آیا ہے: ہمارے پیارے آقا، رسولِ خُدا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اہم مُعامَلہ پیش آنے پر(مکروہ وقت کے علاوہ)نماز میں مَشْغُول ہوجاتے تھے۔([2])
بعض دفعہ حضرت بلال رَضِیَ اللہ عنہ سے فرماتے: اے بِلال(رَضِیَ اللہ عنہ)! ہمیں نماز سے راحت پہنچاؤ (یعنی اے بلال! اذان دو! تاکہ ہم نماز میں مَشْغُول ہوں اور ہمیں راحت ملے)۔([3])
پیارے اسلامی بھائیو! یہ پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی 5 سنّتیں ہیں: مشکل گھڑی میں آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم (1): اللہ پاک کی جانِب مُتَوَجّہ ہوتے (2):نظر مشکل پر نہیں بلکہ اس کے صدقے ملنے والے ثواب پر رکھتے (3): اِنَّا لِلّٰہ پڑھتے (4):اَلْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ کہتے (5): اور (مکروہ وقت نہ ہوتا تَو) نماز ادا فرماتے تھے۔
ہمیں بھی چاہیے کہ چھوٹی مشکل آئے یا بڑی، یہ پانچ کی پانچ یا ان میں سے کچھ سنّتیں ادا کرنے کی سعادت حاصِل کیا کریں۔ آخر میں ایک عشق بھری روایت سُن لیجیے!
رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:
اِذَا اَصَابَ اَحَدَكُمْ مُصِيبَةٌ، فَلْيَذْكُرْ مُصِیْبَتَہُ بِي، فَاِنَّهَا مِنْ اَعْظَمِ الْمَصَائِبِ
ترجمہ: تم میں سے کسی کو جب کوئی مصیبت پہنچتے تو وہ میری مصیبت کو یاد کر لیا کرے، بیشک
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami