Share this link via
Personality Websites!
480070
9547
تھے۔ حدیثِ پاک میں ہے:
وَاِذَا رَاَى مَا يَكْرَهٗ قَالَ: اَلْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ
ترجمہ: جب آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو کَوئی ناگوار مُعَاملہ پہنچتا تو کہتے: اَلْحَمْدُ لِلَّهِ عَلٰى كُلِّ حَالٍ یعنی ہر حال میں اللہ پاک ہی کی تعریف ہے۔ ([1])
سُبْحٰنَ اللہ! یہ بھی کیسی بات ہے۔ ہمیں تو کوئی ناگوار بات پہنچ جائے تو بگڑ ہی جاتے ہیں۔ *.راستے میں چلتے چلتے کسی سے ٹکر ہو گئی، کسی کا پاؤں ہم سے ٹکرا گیا، ہم کیا کہتے ہیں: اندھے ہو کیا؟ دِکھتا نہیں ہے...؟ *.سٹرک پر جلدی میں جاتے ہوئے ٹریفک سگنل (Traffic Signal) بند مِل جائے، رُکنا پڑ جائے تو کتنا بگڑتے ہیں *.کوئی ناگوار خبر لے آئے تو کہتے ہیں: تم تَو بس بُری خبریں ہی لایا کرو! بھائی جان...!! کیا ہو گیا۔ ناگوار بات پہنچی ہے، کوئی بات نہیں، جیسے خُوشی کے وقت اللہ پاک کا شکر ہے، ایسے ہی غم کے وقت بھی اس کا شکر ہی ہے۔ بس ہر حال میں کہیے! اَلْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ ہر حال میں اللہ پاک ہی کی تعریف ہے، اسی کا شکر ہے۔
پیارے اسلامی بھائیو! مشکل وقت کے مُتَعَلِّق پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی پانچویں سُنّت : آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نماز ادا فرمایا کرتے تھے۔
تفسیر عزیزی میں ہے: آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے گھر میں فاقہ ہوتا تھا اور رات میں کچھ نہ کھاتے تھے اور بُھوک غلبہ کرتی تھی تو مسجد میں تشریف لا کر نماز میں مَشْغُول ہو
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami