Share this link via
Personality Websites!
480069
9547
مصیبت پر اِنَّا لِلّٰہ پڑھنے کی فضیلت
اگر ہم مصیبت کے وقت اِنَّا لِلّٰہ پڑھیں گے تو اس پر اَجْر کیا ملے گا؟ اللہ پاک فرماتا ہے:
اُولٰٓىٕكَ عَلَیْهِمْ صَلَوٰتٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَ رَحْمَةٌ -وَ اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُهْتَدُوْنَ(۱۵۷) (پارہ:2، سورۂ بَقَرہ:157)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: یہ وہ لوگ ہیں جن پر ان کے ربّ کی طرف سے درود ہیں اور رحمت اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں۔
یعنی جو مصیبت پر صبر کرتے ہوئے اِنَّا لِلّٰہ پڑھنے کی سعادت پائے، اسے 3 اِنْعَام ملیں گے ؛ (1):اللہ پاک کی درودَیں برسَیْں گی (یعنی گُنَاہ مُعَاف کیے جائیں گے، خاص عنایات ہوں گی اور دُنیا و آخرت میں عزّت و عظمت عطا کی جائے گی) (2):اللہ پاک کی رحمتیں بھی برسَیْں گی (3): اور تیسری فضیلت یہ کہ ایسا شخص دُنیا و آخرت میں پُوری ہدایت پر رہے گا۔([1])
اللہ پاک کی رحمت دِلانے والا عمل
اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: مصیبت کے وقت اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن پڑھنا اللہ پاک کی رحمت ملنے کا ذریعہ ہے۔([2])
پیارے اسلامی بھائیو! مشکل وقت کی چوتھی سُنّت ہے: اَلحمدُ للہ! کہنا۔
کتنی نِرالی بات ہے نا...!! ہم تَو اَلحمدُ للہ! صِرْف نعمت ملنے پر ہی کہتے ہیں، ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم مشکل لمحے میں بھی اَلحمدُ للہ! پڑھا کرتے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami