Share this link via
Personality Websites!
480051
9547
ان بَلاؤں میں پھنسا ہے خانہ زاد آفتوں میں مُبتَلا ہے خانہ زاد
کیجیے رحمت حسنؔ پر کیجیے دونوں عالَم کی مرادیں دیجیے([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
قَالَ اللہ تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی فِی الْقُرْآنِ الْکَرِیْم(اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے):
وَ اصْبِرْ وَ مَا صَبْرُكَ اِلَّا بِاللّٰهِ وَ لَا تَحْزَنْ عَلَیْهِمْ وَ لَا تَكُ فِیْ ضَیْقٍ مِّمَّا یَمْكُرُوْنَ(۱۲۷) (پارہ:14، سورۂ نَحْل:127)
صَدَقَ اللہ الْعَظِیْم وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور صبر کرو اور تمہارا صبر اللہ ہی کی توفیق سے ہے اور ان کا غم نہ کھاؤ اور ان کی سازشوں سے دل تنگ نہ ہو۔
پیارے اسلامی بھائیو! *.مشكل*.پریشانی*.مصیبت*.دُکھ*.دَرْد*.غم ہماری زِندگی کا اَہَم حِصَّہ ہیں، دُنیا میں شاید کوئی ایسا شخص نہیں ہو گا، جسے کبھی کوئی مشکل، کوئی پریشانی نہیں آئی ہو گی۔
حضرت سکندر ذُو الْقَرْنَيْن رحمۃُ اللہ علیہ جن کا ذِکْر پارہ: 16، سُورۂ کَہْف میں آیا ہے، آپ نے پُوری دُنیا کا سَفَر کیا، پہلے مغرب کی جانِب گئے، پِھر مشرق کی طرف گئے، پِھر آپ نے یاجُوج ماجُوج کو ایک دِیوار کے پیچھے قید کیا، جسے سَدِّ سکندری (Alexander’s Wall) کہتے ہیں۔
امام جوزی رحمۃُ اللہ علیہ لکھتے ہیں: اس سَفَر کے دوران جب آپ ساری دُنیا گھومتے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami