Share this link via
Personality Websites!
480068
9547
عرض کیا گیا:
اَمُصِيبَةٌ هِيَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟
ترجمہ: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! کیا یہ بھی مصیبت ہے؟
فرمایا:
نَعَمْ كُلُّ مَا آذَى الْمُسْلِمَ فَهُوَ مُصِيبَةٌ
ترجمہ: ہاں! جس بھی بات سے مسلمان کو تکلیف پہنچے، وہ مصیبت ہی ہے۔ ([1])
سُبْحٰنَ اللہ!یہ بھی مشکل وقت کی سُنّت ہے، جب بھی کوئی پریشانی آئے، فورا کہیے: اِنَّا للہ و اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن۔ ہمارے ہاں عموماً لوگوں کا یہ ذہن بنا ہوا ہے کہ صِرْف کسی کی وفات پر ہی اِنَّالِلّٰہ پڑھتے ہیں، بعض دفعہ کسی موقع پر اِنَّا لِلّٰہ پڑھ لیں تو لوگ حیران ہو کر پوچھتے ہیں: کیاہوا؟ کس کا انتقال ہو گیا؟ یاد رکھیے! یہ مبارک کلمہ صِرْف کسی کی وفات یا کسی بہت بڑی مصیبت پر ہی پڑھنے کے لیے نہیں ہے، ہر طرح کی مشکل، پریشانی پر پڑھا جا سکتا ہے۔ لہٰذا جب بھی*.بیماری*.قرض داری*.بےروزگاری*.کوئی آفت آجائے *. کوئی چیز گم ہو جائے*. کسی کی بات سُن کر صدمہ پہنچے*. کوئی مارے*. دِل دُکھ جائے*. ٹھوکر لگے*. گاڑی خراب ہو جائے*. ٹریفک جام ہو جائے*. کاروبار میں نقصان(Loss) ہو جائے*. ہاتھ سے کوئی چیز چُھوٹ کر گِر جائے*. کپڑا کسی چیز میں اٹک کر پھٹ جائے، الغرض؛ کسی قسم کی چھوٹی بڑی مصیبت آئے تو اس پر صبر کا گھونٹ پیتے ہوئے، اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْن پڑھنے کی عادَت بنا لیجیے!
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami