Share this link via
Personality Websites!
480067
9547
میں رکھا ہے، مشکل آئے تو دِل پریشان ہوتا ہے، دِل پر بوجھ آتا ہے، آنکھوں سے آنسو نکلتے ہیں، لہٰذا اس پر کوئی پکڑ نہیں ہے۔ مزید فرمایا:
وَمَا كَانَ مِنَ الْيَدِ وَالْلِسَانِ فَمِنَ الشَّيْطَانِ
ترجمہ: اور جو کچھ ہاتھ سے ہو اور زبان سے ہو، وہ شیطان کی طرف سے ہے۔ ([1])
ہاتھوں سے لوگ*. سَر پیٹ دیتے ہیں*.سینہ پیٹتے ہیں*.اپنے مُنہ پر تھپڑ مارتے ہیں*.زبان سے اَوْل فَوْل بولتے ہیں، بعض نادان تو کفریہ کلمات تَک بک جاتے ہیں، یہ دونوں باتیں یعنی ہاتھوں سے پیٹنا، زبان سے بےصبری کے جملے نکالنا شیطان کی طرف سے ہے۔
لہٰذا مشکل گھڑی میں رونا، آنسو بہانا بالکل جائِز ہے، اس میں حرج نہیں بلکہ یہ دِل کی نرمی اور رحمدلی کی نشانی ہے۔ ہاں! زبان اور ہاتھوں پر قابو رکھنا چاہیے۔
مشکل وقت کے مُتَعَلِّق پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی تیسری سُنّت سنیے! آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی عادتِ کریمہ تھی، جب بھی کوئی مشکل، کوئی پریشانی آتی تو آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اِنَّا للہ و اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن پڑھا کرتے تھے۔ روایات میں ہے: ایک مرتبہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم تشریف فرما تھے، رات کا وقت تھا، چراغ جَل رہا تھا۔ اچانک چراغ بجھ گیا۔ جُونہی روشنی ختم ہوئی، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے پڑھا:
اِنَّا للہ ِوَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami