Share this link via
Personality Websites!
480066
9547
ترجمہ: جو بھی مصیبت مسلمان کو پہنچتی ہے، اللہ پاک اس کے صدقے مسلمان کے گُنَاہ مٹاتا ہے، چاہے کوئی کانٹا ہی کیوں نہ چُھبے (اس سے بھی گُنَاہ مٹتے ہیں)۔ ([1])
غور کیجیے! پاؤں میں کانٹا لگا، اب اسے کھینچ کر نکالنا ہی پڑے گا، کچھ دَیر جو دَرْد ہونی ہے، اسے برداشت کرنا ہی پڑے گا۔ دوسرا تَو کوئی چارہ نہیں۔ اگر ہائے ہُو مچا دیں گے، واویلا کرنے لگیں گے *.غصے میں اَوْل فَوْل بولنے لگیں گے *.گالیاں مُنہ پر لے آئیں گے تو درد تَو وہ ہے جو ہو ہِی رہا ہے، برداشت ہی کرنا پڑے گا یہ اَوْل فَوْل بَول کر ثواب کیوں گنوائیں۔ اس کانٹے پر تَوَجُّہ ہی نہ دیجیے! نظر ثواب پر رکھیے! گُنَاہ مٹ رہے ہیں، اس نعمت پر تَوَجُّہ لگائیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! وارے ہی نیارے ہو جائیں گے۔
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے حدیثِ پاک سُنی، رسولِ بےمثال، بی بی آمنہ کے لال صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اپنے نواسے کو گود مبارَک میں لے کر آنسو بہائے۔ اس سے پتا چلا؛ مصیبت یا مشکل کے وقت رَوْنا جائِز ہے، اس میں حرج نہیں، ہاں!*. واویلا مچانا*.بین ڈالنا*.سینہ پیٹنا وغیرہ جائز نہیں۔ پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:
مَهْمَا كَانَ مِنَ العَيْنِ وَالْقَلْبِ، فَمِنَ اللهِ وَمِنَ الرَّحْمَةِ
ترجمہ: جو کچھ آنکھ سے ہو اور دِل سے ہو، وہ اللہ پاک کی طرف سے ہے اور رَحْمت ہے۔
یعنی مشکل آئی، ہمارے دِل کو رَنْج پہنچا، دِل پر بوجھ آیا، آنکھوں سے آنسو نکلے، یہ دونوں بےصبری نہیں ہیں بلکہ اللہ پاک کی جانِب سے ہے،اللہ پاک نے انسان کی فطرت
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami