Share this link via
Personality Websites!
480065
9547
یَارَسُوْلَ اللہ! مَاہٰذَا؟
ترجمہ: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! یہ کیا؟ (آپ صبر کرنے والوں کے سردار ہیں، اس کے باوُجُود مقدَّس آنکھوں میں آنسو کیوں ہیں؟ )
فرمایا:
هَذِهِ رَحْمَةٌ جَعَلَهَا اللهُ فِيْ قُلُوْبِ عِبَادِهٖ
ترجمہ: یہ رحمدلی ہے، جو اللہ پاک نے اپنے بندوں کے دِلوں میں رکھی ہے۔ ([1])
پیارے اسلامی بھائیو! دیکھیے! مشکل گھڑی میں پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا انداز مبارَک کیسا ہے.!بھلا نواسے کسے پیارے نہیں ہوتے۔ آپ کے ننھے نواسے آخری سانسیں لے رہے ہیں، شہزادی صاحبہ کو فِکْر لاحق ہے، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے پیغام بھجوایا: بیٹی.!!
فَلْتَصْبِرْ وَلْتَحْتَسِبْ
ترجمہ: صبر کرو! ثواب کماؤ!
سُبْحٰنَ اللہ!یہ ہے صبر بِاللہ! مشکل آئی، پریشانی آئی، تقدیر کا مُعَاملہ ہے نا، اور کوئی چارہ تو ہم جیسوں سے ہو نہیں سکتا، برداشت تَو کرنا ہی پڑے گا لیکن صِرْف برداشت کرنا نہ ہو، اس کے ساتھ ساتھ اللہ پاک کی رضا اور ثواب کی جانِب تَوَجُّہ بھی کیجیے! اس کی برکت سے یہ صرف صبر نہیں رہے گا، صبر باللہ ہو جائے گا۔
حدیثِ پاک میں ہے:
مَا مِنْ مُّصِيْبَةٍ تُصِيْبُ الْمُسْلِمَ اِلَّا كَفَّرَ اللهُ بِهَا عَنْهُ حَتّٰی الشَّوْكَةُ يُشَاكُهَا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami