Share this link via
Personality Websites!
480064
9547
عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی تَوَجُّہ مبارک نہ انگلی کی جانِب ہے، نہ اس سے نکلتے خُون کی طرف بلکہ تَوَجُّہ مبارَک اس طرف ہے کہ یہ جو خُون نکلا ہے، راہِ خُدا میں نکلا ہے۔ اللہ پاک کی رضا کا سبب بنے گا۔
حضرت زینب رَضِیَ اللہ عنہا پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی سب سے بڑی شہزادی ہیں۔ آپ رَضِیَ اللہ عنہا کے بیٹے یعنی مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے نواسے بیمار تھے۔([1])
ایک دِن مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم کے ساتھ تشریف فرما تھے، اتنے میں حضرت زینب رَضِیَ اللہ عنہا کی طرف سے پیغام آیا: بابا جان...!! میرا بیٹا آخری سانسیں لے رہا ہے، جلد تشریف لے آئیے۔ پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: میری بیٹی کو جا کر کہہ دو:
اِنَّ لِلهِ مَا اَخَذَ، وَلَهُ مَا اَعْطَى
ترجمہ: بیشک جو اللہ پاک نے لے لیا، وہ بھی اللہ پاک کا ہے اور جو اللہ پاک نے عطا کر دیا، وہ بھی اللہ پاک ہی کا ہے۔
وَكُلٌّ عِنْدَهُ بِاَجَلٍ مُّسَمًّى فَلْتَصْبِرْ وَلْتَحْتَسِبْ
ترجمہ: اُس کے ہاں ہر ایک کا خاص وقت مُقَرَّر ہے، پس تُو صبر کر! اور ثواب کی اُمِّید رکھ...!!
کچھ دَیْر کے بعد آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم خُود تشریف لے گئے، آپ کے ننھے نواسے کا بالکل آخری وقت تھا، دَم لبوں پر تھے، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے انہیں گود مبارَک میں لیا اور مقدَّس آنکھوں میں آنسو آ گئے۔
صحابئ رسول حضرت سعد رَضِیَ اللہ عنہ قریب ہی حاضِر تھے، عرض کیا:
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami