Share this link via
Personality Websites!
480063
9547
دیکھ کر آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی زبان شریف سے نکلا:
هَلْ اَنْتِ اِلَّا اِصْبَعٌ دَمِيتِ وَفِي سَبِيلِ اللهِ مَا لَقِيتِ
ترجمہ: تُو صِرْف ایک انگلی ہی تو ہے، تجھ سے خُون نکل آیا ہے۔ کوئی بات نہیں، تجھے جو تکلیف پہنچی ہے، راہِ خُدا میں پہنچی ہے۔ ([1])
سُبْحٰنَ اللہ!کیا بات ہے...!! ویسے یہ مَعْمُول کی بات ہے، چلتے پھرتے، اُٹھتے بیٹھتے، بعض دفعہ چھوٹی موٹی چوٹ ہمیں لگ ہی جایا کرتی ہے *.کبھی پاؤں کو موچ آ گئی *.کبھی اچانک سے ہاتھ دروازے میں آ گیا *.بےخیالی میں چُھری ہلکی سی لگ گئی *.جو کام کاج کرنے والے لوگ ہیں، بعض دفعہ کام کرتے کرتے چوٹ لگ جاتی ہے *.ہتھوڑی (Hammer) پھسل کر انگلی پر لگ جاتی ہے۔ ذرا تَوَجُّہ سے غور فرمائیے گا: اس لمحے ہمارا پہلا ردِ عمل (Reaction) کیا ہوتا ہے؟ اچانک اُونچی آواز سے نکلتا ہے: اَوْہ...!! آہ! ہائے !اَوْ ہَو ہَو!
اچھا؛ یہاں میں مَعْلُوْمَات کے لیے ایک بات بھی عرض کر دُوں؛ یُوں انگلی پر کبھی ہلکا پھلکا کٹ سا لگ جائے، سُوئی ہی چبھ جائے اور خُون نکل آئے تو بعض لوگ جلدی سے انگلی مُنہ میں ڈال لیتے ہیں۔ یہ غلط طریقہ ہے۔ یاد رکھیے! جو خُون جسم سے نکل گیا، چاہے اپنا ہی ہے، چاہے قطرہ بھر ہی نکلا کہ وہ اس قدر ہے کہ اگر چُوسا یا صاف نہ کیا جاتا تو بہہ سکتا تھا ، اب یہ ناپاک ہے، اس خُون کو ہم چُوس نہیں سکتے ۔([2])
بہر حال! میں عرض کر رہا تھا کہ یہ چھوٹی موٹی چَوٹیں ہی ہوتی ہیں، لگتی رہتی ہیں، کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہوتا لیکن مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا انداز مبارَک دیکھیے! اس لمحے بھی آپ صَلَّی اللہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami