Share this link via
Personality Websites!
480062
9547
ماڈرن (Modern) ہو گئے ہیں، اب ایسا کم دیکھنے کو ملتا ہے، اب تو لوگ ہائے ہُو کرتے ہیں۔
یہ اگرچہ گُنَاہ نہ ہو، البتہ! صبر باللہ یہ ہے کہ کیسی ہی مشکل کیوں نہ ہو، کیسی ہی پریشانی کیوں نہ ہو، دِل کو ایک سہارا ہو، آسرا ہو کہ کچھ نہیں ہوتا اللہ پاک ہے نا۔ *.پریشانی آ گئی، کوئی بات نہیں، اللہ مالِک ہے *.قرض چڑھ گیا، کوئی بات نہیں، اللہ مالِک ہے *.بیمار ہو گئے، کوئی بات نہیں، اللہ مالِک ہے *.تنگدستی آ گئی، کوئی بات نہیں، اللہ مالِک ہے *.کام نہیں چل رہا، کچھ نہیں ہوتا، اللہ مالِک ہے *.دُشمن کا ڈَر ہے، اللہ مالِک ہے *.چوروں، ڈاکوؤں کا ڈر ہے، اللہ مالِک ہے۔غرض؛ کیسی ہی مشکل گھڑی ہو، ہمارے دِل کو یہ ٹیک ہونی چاہیے: اللہ ہے، وہ میرا خالق بھی ہے، مالک بھی ہے اپنی ساری تَوَجُّہ اللہ پاک کی جانِب لگا دیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! دُنیا کی پریشانیاں ہمارا کچھ بھی نہیں بگاڑ پائیں گی۔
کیوں کر نہ میرے کام بنیں غیب سے حَسَؔن بندہ بھی ہوں تَو کیسے بڑے کارساز کا([1])
(2):اللہ پاک کی رضا میں راضِی رہتے
پیارے اسلامی بھائیو! سیرتِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی روشنی میں صبر باللہ کی دوسری عملی تصویر دیکھیے! ہمارےآقا و مولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی عادتِ کریمہ تھی، جب بھی کوئی مشکل وقت آتا تَو آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اس مشکل، اُس پریشانی کو دیکھنے کی بجائے اس کے اندر چھپی ہوئی، اللہ پاک کی رضا اور کثیر ثواب پر تَوَجُّہ فرمایا کرتے تھے۔ روایت میں ہے: پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی اُنگلی مبارک ایک نوکدار پتھر کے ساتھ ٹکرائی جس کے سبب اُنگلی شریف پر کَٹ لگ گیا اور خُون بہنے لگا۔ یہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami