Share this link via
Personality Websites!
480060
9547
عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پر نظر پَڑ جاتی۔ اتنا خطرناک تَرِین لمحہ ہے۔ حضرت صدیقِ اکبر رَضِیَ اللہ عنہ فِکْر مند ہو رہے ہیں۔ اس مشکل تَرِین لمحے میں پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے بڑے ہی اطمینان سے فرمایا: ([1])
لَا تَحْزَنْ اِنَّ اللّٰهَ مَعَنَاۚ- (پارہ:10، سورۂ تَوْبَہ:40)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:غم نہ کرو، بیشک اللہ ہمارے ساتھ ہے۔
اللہ! اللہ...!! کیسا مشکل تَرِین لمحہ ہے اور مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا اطمینان کیسا بےمثال ہے...!! فرمایا: ابوبکر...!! گھبراتے کیوں ہو؟ بیشک اللہ ہمارے ساتھ ہے۔
یہ مشکل وقت کی ایک سُنّت ہے۔ کیسا ہی مشکل تَرِین وقت کیوں نہ آجائے۔ دِل کو یہ ڈھارس ہونی چاہیے کہ اللہ پاک میرے ساتھ ہے۔
غیر مسلم اَخْلاقِ مصطفےٰ دیکھ کرمسلمان ہوگیا
3 ہجری غزوۂ غَطَفَانَ کا موقع تھا، پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم کو ساتھ لے کر سَفَر پر تھے، ایک مَقام پر پڑاؤ کیا، صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم کچھ فاصلے پر ٹھہرے اور پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم اکیلے ایک درخت کے نیچے تشریف فرما ہو گئے، غیر مسلم جو ہر وقت محبوبِ خُدا، سردارِ اَنبیا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو نقصان پہنچانے کے ناپاک منصوبے بناتے رہتے تھے، ان میں سے ایک غیر مسلم اَچانک کہیں سے ظاہِر ہوا، ننگی تلوار ہاتھ میں تھی، بجلی کی طرح تلوار لہراتے ہوئے پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے قریب پہنچا اور غرور و تکبر سے بھر کر بولا:مُحَمَّد(صَلَّی اللہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami