Share this link via
Personality Websites!
480059
9547
(1): تَوَجُّہ اللہ پاک کی جانِب لگا دینا
ہمارے آقا ومولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی عادتِ کریمہ تھی، جب بھی، کیسی ہی مشکل کیوں نہ آجاتی، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اپنی تَوَجُّہ اللہ پاک کی جانِب لگائے رکھتے اور اپنے رَبِّ کریم پر پُورا بھروسہ رکھا کرتے تھے۔ غارِ ثَور والا واقعہ تَو آپ کو یاد ہی ہو گا۔ ہمارے پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سَفَرِ ہجرت میں ہیں، یارِ غار حضرت صدیقِ اکبر رَضِیَ اللہ عنہ بھی ساتھ ہیں، مکّے کے تمام غیر مسلم پیچھے پڑے ہیں۔ مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے کچھ دِن کے لیے غارِ ثور میں ٹھہرنا پسند فرمایا۔
اب یہاں2ہی ہستیاں ہیں؛ ایک محبوبِ ذیشانصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ، دوسرے حضرت صدیقِ اکبر رَضِیَ اللہ عنہ ۔ کفّارِ مکّہ جو ننگی تلواریں لیے ہر طرف تلاشتے پِھر رہے تھے، آخر غارِ ثَور کے بالکل مُنہ پر آ گئے۔ حضرت صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہ عنہ جنہیں اپنی جان کی تَو پروا ہی نہیں تھی، سانپ سے ڈَسْوا کر مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی نیند پر جان کا نذرانہ پیش کر چکے تھے، انہیں بھلا اپنی جان کی فِکْر کیوں ہوتی... ہاں! پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے لیے ضرور فِکْر مند تھے۔ گھبرا کر عرض کیا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! یہ اتنا قریب آ گئے ہیں، اگر اپنے پاؤں کی طرف دیکھیں گے تو ہمیں دیکھ لیں گے۔([1])
اب آپ یہاں مَنْظَر دیکھیے کیسا ہے...! خُون کے پیاسے دُشمن ہیں، ننگی تلواریں ہاتھ میں ہیں، اگر نظر پڑ گئی تو ذرا لحاظ نہیں کریں گے، فورًا تَلْوار چلا ڈالیں گے اور قریب کتنا آچکے ہیں؟ جہاں کھڑے تھے، وہاں اگر اپنے ہی پاؤں کی جانِب دیکھ لیتے تو مَحْبُوب صَلَّی اللہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami