Share this link via
Personality Websites!
480021
9546
طرف سے ہے۔ لہٰذا مشکل گھڑی میں رونا، آنسو نکل آنا بالکل جائِز ہے، اِس میں حَرَج نہیں بلکہ یہ دِل کی نرمی اور رَحَمْدِلی کی نشانی ہے۔ ہاں! زبان اور ہاتھوں پر قابو رکھنا چاہیے۔
پیارے اسلامی بھائیو ! اِس وَاقِعہ پر ایک اور پہلو سے غور کیجیے! حضرت عَلِی بن ابو العاص رَضِیَ اللہ عنہ کا آخری وقت تھا، حضرت زینب رَضِیَ اللہ عنہا پر اُس وقت کیا بِیْت رہی ہو گی...؟ ظاہِر ہے، ماں ہیں، بیٹے کی محبّت جَوش مار رہی ہو گی، غَم کا سمندر دِل میں اُمنڈ رہا ہو گا، ایسی مشکل گھڑی میں حضرت زینب رَضِیَ اللہ عنہا نے کیا کِیَا؟ اپنے پیارے بابا جان، دوجہاں کے سلطان صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی خِدْمت میں عرض کیا؛ آپ تشریف لے آئیے! دِل کو ڈھارس مل جائے گی۔
امام اِبْنِ حجر عَسْقلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: آپ رَضِیَ اللہ عنہا کو بذریعہ اِلْہام مَعْلُوم ہو گیا تھا (یعنی یہ بات اللہ پاک کی طرف سے آپ کے دل میں آگئی تھی)کہ جس تکلیف میں آپ مُبتَلا ہیں، یہ پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی دُعا اور آپ کی تشریف آوری سے ہی دُور ہو گی، لہٰذا آپ نے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی خِدْمت میں پیغام بھیجا۔ ([1])
اِس سے ہمیں یہ سبق سیکھنے کو ملتا ہے؛ *.جب مشکل گھڑی ہو *.دِل بےچین ہو رہا ہو *.حوصلے ٹوٹ رہے ہوں *.قُوّتِ برداشت جواب دے رہی ہو *.بےچینی جینے نہ دے رہی ہو، اُس وقت بزرگوں کی خِدْمت میں، اللہ والوں کی خِدْمت میں بالخصوص نبیوں کے سردار، مکی مدنی تاجدار صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی خِدْمت میں حاضِری دینی چاہیے، اِن کی جانِب لَو لگانی چاہیے کہ اِن کے صدقے سے اللہ پاک بےچین دِلوں کو چین عطا فرما
[1]...فتح الباری، کتاب الجنائز، باب قول النبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم یعذب...الخ، جلد:3، صفحہ:201، زیرِ حدیث:1284 ۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami