Share this link via
Personality Websites!
480019
9546
حضرت علی بن اَبو الْعَاص رَضِیَ اللہ عنہ بیمار تھے۔انہی دِنوں کی بات ہے: ایک دِن مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم کے ساتھ تشریف فرما تھے، اتنے میں حضرت زینب رَضِیَ اللہ عنہا کی طرف سے پیغام آیا: بابا جان...!! میرا بیٹا آخری سانسیں لے رہا ہے، جلد تشریف لے آئیے۔ ([1]) پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: میری بیٹی کو جا کر کہہ دو:
اِنَّ لِلهِ مَا اَخَذَ، وَلَهُ مَا اَعْطٰى
ترجمہ: بیشک جو اللہ پاک نے لے لیا، وہ بھی اللہ پاک کا ہے اور جو اللہ پاک نے عطا کر دیا، وہ بھی اللہ پاک ہی کا ہے۔
وَكُلٌّ عِنْدَهُ بِاَجَلٍ مُّسَمًّى فَلْتَصْبِرْ وَلْتَحْتَسِبْ
ترجمہ: اُس کے ہاں ہر ایک کا خاص وقت مُقَرَّر ہے، پس تُو صبر کر! اور ثواب کی اُمِّید رکھ...!!
قاصِد پیغام لے کر چلا گیا۔ کچھ دَیْر گزرنے کے بعد رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم خُود چَل کر بیٹی کے گھر تشریف لے گئے۔ آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے نواسے کو گود مبارَک میں لیا، اُس وقت ان شہزادے کا بالکل آخری وقت تھا، دَم لبوں پر تھا۔ اُن کی حالَت دیکھ کر رسولِ اکرم صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کا دِلِ پاک غم سے بَھر آیا اور مقدَّس آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔ صحابئ رسول حضرت سعد رَضِیَ اللہ عنہ قریب ہی حاضِر تھے، عرض کیا:
یَارَسُوْلَ اللہ! مَاہٰذَا؟
ترجمہ: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! یہ کیا؟ (آپ تو صبر کرنے والوں کے سردار ہیں، اس کے
[1]...عمدۃ القاری، کتاب الجنائز، باب قول النبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم یعذب...الخ، جلد:6، صفحہ:100-101، زیرِ حدیث:1284 بتصرف قلیل ۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami