Share this link via
Personality Websites!
480018
9546
حضرت زینب رَضِیَ اللہ عنہا پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی سب سے بڑی شہزادی ہیں۔ ([1])
ہم اَلحمدُ للہ! مسلمان ہیں، یہ بھی ہمیں مَعْلُوم ہونا چاہیے کہ ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی 4 شہزادیاں اور 3 شہزادے ہیں۔ بڑی شہزادِی کا نامِ پاک: *.حضرت زینب*. ان کے بعد حضرت رُقَیَّہ *.پِھر حضرت اُمِّ کلثوم *. اور سب سے چھوٹی اور سب سے زیادہ لاڈلی شہزادی حضرت فاطمۃ الزہرا رَضِیَ اللہ عنہنّ ہیں۔ شہزادوں میں سب سے بڑے شہزادے *. حضرت قاسِم*.ان سے چھوٹے حضرت عبد اللہ *.اور سب سے چھوٹے شہزادے حضرت ابراہیم رَضِیَ اللہ عنہم ہیں۔([2])
خُونِ خَیْرُ الرُّسُل سے ہے جن کا خمیر اُن کی بےلوث طِیْنَت پہ لاکھوں سلام
اور جتنے ہیں شہزادے اُس شاہ کے ان سب اَہْلِ مَکَانت پہ لاکھوں سلام([3])
مفہوم:ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمکی تمام اولاد پاک جن کی پیدائش آپ کے خون مبارک سے ہوئی، چاہے وہ آپ کی شہزادیاں ہوں یا آپ کے شہزادے، سبھی قابلِ احترام ، قابلِ عزّت ہیں۔ اُن کی پاکیزہ و بے عیب فطرت پہ لاکھوں سلام ہوں۔
خیر! میں عرض کر رہا تھا: حضرت زینب رَضِیَ اللہ عنہا پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی بڑی شہزادی ہیں، آپ کے بیٹے یعنی مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے نواسے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami