Share this link via
Personality Websites!
480039
9546
فجر قضا کر ڈالنا بھی ہے۔ ویسے تو ساری ہی نماز یں وقت پر ادا کرنا لازِم ہے اور افسوس! کہ آج کل پانچوں نمازوں ہی میں سُستی بڑھ رہی ہے۔ البتہ! فجر کی نماز کی بطور خاص فضیلت ہے۔ جو بندہ فجر قضا کر ڈالتا ہے، اس کا سارا دِن فِکْروں اور بےچینیوں کی نذر ہو سکتا ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے: جب تم میں سے کوئی سوتا ہے توشیطان اُس کی گردن کے پچھلے حصّے میں 3گِرہیں لگادیتا ہے، ہر گانٹھ پر یہ بات دل میں بٹھاتا ہے کہ ابھی رات بہت ہے سوجا *.پس اگر وہ جاگ کر اللہ کا ذکر کرے تو ایک گانٹھ کُھل جاتی ہے*.اگر وُضو کرے تو دوسری گانٹھ کُھل جاتی ہے *.اور نماز پڑھے تو تیسری گانٹھ بھی کُھل جاتی ہے،پھر وہ خوش خوش اور تروتازہ ہو کر صبح کرتا ہے،ورنہ غمگین دل اور سستی کے ساتھ صبح کرتا ہے۔([1])
اس حدیث کی شرح میں ملّا علی قاری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ لکھتے ہیں: جو غفلت کی نیند سویا رہتا ہے یہاں تک کہ اس کی فجر کی نماز تک نکل جاتی ہے، تو وہ غمگین دل اوربہت ساری فکروں کے ساتھ اور اپنے کام پورے کرنے کے تَعَلُّق سے حیران وپریشان ہو کر صبح کرتا ہے اور جو کام بھی کرنے کا ارادہ کرتا ہے اُس میں ناکام رہتا ہے کیونکہ وہ اللہ پاک کی نزدیکی سے دورہو کرشیطان کے دھوکے کے جال میں پھنس چکا ہوتا ہے۔([2])
افسوس! یہ وَبَا تو اب بہت عام ہو چکی ہے، اچھے خاصے مذہبی دِکھنے والے، نمازوں کے شوقین، باقی نمازیں پُوری پڑھنے والے بھی فجر میں سُستی کر جاتے ہیں۔ کاش! بالخصوص نمازِ فجر اور اس کی برکت سے باقی بھی ساری نمازیں وقت پر، مسجد میں جماعت
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami