Share this link via
Personality Websites!
480037
9546
ایک بہت پیارا مقصد عرض کروں، کاش! ہم سب اپنی زندگی کا یہ مقصد بنا لیں:
مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش کرنی ہے۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!
مَیں مُبَلِّغ بنوں سنّتوں کا، خوب چرچا کروں سنّتوں کا
یا خدا! درس دوں سنّتوں کا، ہو کرم بہرِ خاکِ مدینہ([1])
پیارے اسلامی بھائیو ! بےچینی سے بچنے کا ایک بہت آسان نسخہ یہ ہے کہ دوسروں سے اپنا موازنہ (Comparison) کرنا چھوڑ دیجیے! *.فُلاں کے پاس کوٹھی ہے، میں ٹوٹے گھر میں رہتا ہوں *.فُلاں کاروں میں گھومتا ہے، میرے پاس سائیکل بھی نہیں ہے *.فُلاں کے پاس مہنگا تَرِین موبائل ہے، میرے پاس سستا بھی نہیں ہے۔ یُوں موازنے نہ کریں۔ آج کل یہ وَبَا بڑی بڑھ گئی ہے، لوگ سوشل میڈیا دیکھتے ہیں اور جو کچھ دِکھایا جا رہا ہوتا ہے، اس کے ساتھ اپنا موازنہ شروع کر دیتے ہیں۔
یہ بات پلّے باندھ لیجیے! جو کچھ کیمرے میں دِکھایا جا رہا ہوتا ہے، حقیقت میں بھی ویسا ہی ہو، یہ ضروری نہیں ہے۔ بہت سارے لوگ ہیں جو صِرْف ویڈیو بنانے کے لیے اچھی سیٹنگ کر لیتے ہیں *.بَس کیمرے کے دائرے (Range) میں جو ایریا آئے گا، وہاں کچھ اچھی سیٹنگ کر لیتے ہیں *.یہ جو کوٹھیاں بنگلے ویڈیوز میں نظر آتی ہیں، یہ ویڈیو بنانے والوں کی اپنی ہی ہوں، ضروری نہیں ہے، بعض ویڈیو بنانے کے لیے چند گھنٹوں کے کرائے پر لیتے ہیں *.پِھر کون نہیں جانتا کہ ویڈیوز میں فِلْٹر لگائے جاتے ہیں *.اے آئی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami