Share this link via
Personality Websites!
480017
9546
سے پہلے کچھ اچھّی اچھّی نیّتیں کر لیتے ہیں، نیّت کیجیے!*رضائے الٰہی کے لیے بیان سُنوں گا*بااَدَب بیٹھوں گا* خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا*جو سُنوں گا، اُسے یاد رکھنے، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! آج کے دَور کا ایک بڑا مسئلہ ہے:
*. بےچینی (Restlessness) *. افسردگی (Depression) *. پریشانی*. مایُوسی۔
یہ مسئلہ اتنا بڑھتا جا رہا ہے کہ بَس کیا بتاؤں، ہر دوسرا بندہ بےچینیوں کا شِکار ہے، ڈپریشن میں مُبتَلا ہے ۔*.کسی کو گھر کے حالات بےچین کیے رکھتے ہیں *.کوئی اپنی مَحْرُومیوں کو سوچ سوچ کر پریشان ہے *.کوئی امیر بننے کے خواب دیکھتا رہتا ہے، جب خواب پُورے نہیں ہوتے تو پریشان ہو جاتا ہے *.کئی حضرات کو رات میں نیند نہیں آتی، لیٹے ہوئے نہ جانے کیا کیا سوچتے رہتے ہیں *.نیند کی گولیاں کھاتے ہیں *.زِندگی میں ہر طرف خوشیاں ہیں؛ اللہ پاک نے اپنا گھر دیا ہے، اچھی بیوی ہے، اَوْلاد ہے، رشتے دار ہیں، بقدرِ کفایت رِزْق مل رہا ہے، اس کے باوُجُود اندر ہی اندر خالی خالی پَن محسوس ہوتا رہتا ہے، لگتا ہے کہ زندگی میں کچھ کمی ہے *.بعض اوقات خوامخواہ طبیعت اُدَاس ہو جاتی ہے، کسی سے بولنے کو دِل نہیں کر رہا ہوتا، دِل و دِماغ پر مایُوسی چھائی رہتی ہے۔ یہ سب کچھ کیوں ہے؟ ہمارے معاشرے میں بےچینی اتنی کیوں بڑھ رہی ہے؟ آج ہم اِس کے کچھ اَسباب اور اُن کے حل سننے کی سعادت حاصِل کریں گے۔ آئیے! پہلے سیرتِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کا ایک واقعہ سنتے ہیں:
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami