Share this link via
Personality Websites!
480034
9546
ہی شیئر ہوتی ہیں، انہیں ڈلیٹ کر دیجیے! اس کی برکت سے بھی اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! زندگی کافی حَدْ تک پُرسکون ہو جائے گی۔
پیارے اسلامی بھائیو ! ہماری بےچینیوں کا ایک بڑا سبب بے معنیٰ زندگی بھی ہے۔ Meaningless Life۔ یعنی زِندگی میں کوئی بڑا مقصد ہی موجود نہیں ہے۔
یہ بھی آج کے دَور کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔ زندگیوں میں بےمعنویّت بہت بڑھ رہی ہے۔ ہم اس دُنیا میں آئے ہیں، ایک وقت چلے بھی جانا ہے، اس درمیان کے عرصے میں ہم نے کرنا کیا ہے؟ کونسا وہ بڑا کارنامہ ہے جو ہم اس دُنیا میں کر کے جائیں گے؟ ہمارے پاس اس کا کوئی منصوبہ (Plan) نہیں ہوتا *.آپ نوجوانوں سے پُوچھ لیجیے! آپ اس دُنیا میں کیا بڑا کرنا چاہتے ہیں؟ نارملی آپ کو ایسے جواب ملیں گے: *.میں بڑا بزنس مین بننا چاہتا ہوں *.کوئی کہے گا: میں عالیشان بنگلہ بنانا چاہتا ہوں *.کوئی کہے گا: میں مالدار بننا چاہتا ہوں *.کوئی کہے گا: بَس ایک ہی خواب ہے، کسی طرح فُلاں ملک پہنچ جاؤں، وہاں سیٹل ہو جاؤں*.بہت سارے تَو آپ کو ایسے ملیں گے کہ جن کے پاس کوئی خاص مقصد ہی نہیں ہو گا، بَس دِن ہوتا ہے؛ کمانے نکل پڑتے ہیں، رات ہوتی ہے تَو گھر آ کر سو جاتے ہیں۔
یہ میں اَکْثَرِیَّت کی بات کر رہا ہوں۔ ہمارے دَور میں اَکْثَرِیّت ایسی ہی ہے۔ کوئی بڑا مقصد ہمارے پیشِ نظر نہیں ہوتا۔ اگر کوئی بڑا مقصد ہے بھی تو بَس دُنیا کی حَدْ تک محدود ہے۔ ہم کوئی ایسا اعلیٰ کام کر کے دُنیا سے جانا نہیں چاہتے کہ جس کے سبب ہمارے بعد بھی لوگ ہمیں اچھے لفظوں سے یاد رکھیں۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami