Share this link via
Personality Websites!
480032
9546
باتوں کی نہ تو ٹَوہ میں پڑنا ہے، نہ خوامخواہ کی مَعْلُوْمَات جمع کرنی ہیں کہ اس سے دِل مشغول ہوتا ہے، دِل میں خیالات آتے ہیں اور بِلاوجہ بےچینی بڑھتی ہے۔
امام بخاری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی 3خاص عادتیں
امام محمد بن اسماعیل بخاری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ جو بہت بڑے مُحَدِّث اور وَلِیِّ کامِل ہیں۔ آپ کی بہت ہی پیاری 3عاداتِ کریمہ ہیں:(1): کَانَ قَلِیْلُ الْکَلَامِ کم بولتے تھے (2):کَانَ لَایَطْمَعُ فِیْمَا عِنْدَ النَّاسِ لوگوں کے پاس جو کچھ ہوتا، اس میں لالچ نہ کرتے(3):کَانَ لَایَشْتَغِلُ بِاُمُوْرِ النَّاسِ لوگوں کے مُعَاملات میں دَخْل اندازی نہیں کیا کرتے تھے۔ ([1])
سُبْحٰنَ اللہ!کیسا پیارا اَنداز ہے، امام بُخاری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اپنے کام سے کام رکھا کرتے تھے۔ بدقسمتی کے ساتھ آج ہماری اکثریَّت اس پاکیزہ وَصْف سے مَحْرُوم ہے *.ڈاکٹر نہ ہونے کے باوُجود مریض کو نسخے بتانا *.بِن مانگے مشورے دینا *.کسی کے گھر جانا ہو تو گھر کی عِمَارت میں، گھر کے ساز وسامان میں، گھر کی سیٹنگ میں بِلااِجازتِ شرعی عیب نکالنا، مثلاً آپ نے گھر ایسے بنایا، یہاں سے یُوں بناتے تو اچھا تھا، یہ ٹیبل یہاں رکھا، وہاں رکھتے تو اچھا لگتا وغیرہ وغیرہ *. اِسی طرح چار دوست مل کر بیٹھ جائیں تو حکومتوں کے مُعَاملات پر تبصرے شروع کر دیتے ہیں، فلاں حکمران کو یُوں نہیں یُوں کرنا چاہیے تھا، فُلاں صاحب نے یہ بیان دیا، اُنہیں وہ بیان دینا چاہیے تھا، پھر اس ضمن میں غیبتوں اور بہتانوں کا جو گُنَاہوں بھرا سلسلہ شروع ہوتا ہے، اَلْاَمَان وَالْحَفِیْظ...!! *.اسی طرح ملکی وغیر ملکی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami