Share this link via
Personality Websites!
480031
9546
گزارئیے! دیکھیے گا، زِندگی کی آدھی پریشانیاں ختم ہو جائیں گی۔
حدیثِ پاک میں ہے، رسولِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے فرمایا: کوئی شخص میرے پاس دوسرے کی بات نہ پہنچائے! بیشک میں چاہتا ہوں کہ تمہارے پاس آؤں تو صاف سینہ لیے آیا کروں...!! ([1])
یہ ہمارے سکھانے کے لیے ارشاد ہوا؛ ورنہ مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم تَو وہ ہیں کہ یہ پُورِی دُنیا، اس کا ہر ہر کونا، قیامت تک جو کچھ ہونے والا ہے، کون کہاں ہے؟ کیا کر رہا ہے؟ کس سے باتیں کر رہا ہے؟ کیا بَوْل رہا ہے؟ مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم تَو سب کچھ پہلے ہی سے جانتے ہیں، کوئی بتائے تب بھی جانتے ہیں، نہ بتائے تَو بھی اللہ پاک کی عطا سے جانتے ہیں۔ لہٰذا ہماری تعلیم کے لیے یہ بات فرمائی۔ کیا سمجھایا؟ وہ باتیں جو تم سے پُوشیدہ ہیں، وہ سُنا نہ کرو! کس نے کیا کہا؟ کس نے کیا کِیَا؟ کون کیسے اعمال کرتا ہے؟ کون کس طبیعت کا بندہ ہے؟
دونوں طرف کی نصیحت فرمائی کہ *. جو ایسی باتیں دوسروں تک پہنچاتے رہتے ہیں، انہیں چاہیے کہ ایسا نہ کیا کریں، کسی کا راز پتا چل ہی گیا ہے تو اس پر پَرْدَہ ڈالیں*. سننے والوں کے لیے نصیحت ہے کہ وہ ایسی باتیں نہ سُنا کریں۔ ہم چاہے جتنے مرضِی پاک دِل والے ہوں، ظاہِر ہے جب کسی کی بات ہم تک پہنچے گی، مثلاً کسی نے کہا: فُلاں کو جانتے ہو؟ وہ شراب پِی رہا تھا۔ اب اُس کے مُتَعَلِّق دِل میں میل تَو آئے گی۔ لہٰذا لوگوں کی پُوشِیدہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami